جمعرات, جون 27, 2024
اشتہار

کراچی: پان کی دکان میں ڈکیتی : اے وی ایل سی کی تمام گاڑیوں کو اپڈیٹ کرنے کا حکم

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پولیس موبائل سے پان کی دکان میں ڈکیتی کے بعد 2 دن میں اے وی ایل سی کی تمام گاڑیوں کو اپڈیٹ کرنے کا حکم دے دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق گلشن اقبال میں پان کی دکان پر ڈی ایس پی اے وی سی سی کی پولیس موبائل استعمال ہوئی تھی، جس میں اب تک کی تحقیقات کے مطابق وہ خود بھی ملوث تھا۔

جس کے بعد اب ایس ایس پی اے وی ایل سی عارف اسلم راو نے اہم قدم اٹھاتے ہوئے دو دن کے اندر اے وی ایل سی کی تمام گاڑیوں کو اپڈیٹ کرنے کا حکم دینے کے ساتھ اسپیشلائزڈ یونٹ کے تمام متعلقہ ملازمین سے حلف نامہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

- Advertisement -

عارف اسلم راو کا کہنا تھا کہ اے وی ایل سی کے تمام ملازمین کو سختی سے آگاہ کردیا گیا ہے کہ پولیس موبائل کے دونوں طرف اے وی ایل سی ، سی آئی اے واضح لکھا ہونا چاہیے۔

ایس ایس پی اے وی ایل سی نے مزید کہا کہ یونٹ کے استعمال میں موٹرسائیکلوں پر دونوں نمبرپلیٹس ہونی چاہیئیں، جس افسر کے نام پر موبائل الاٹ ہے، وہ صحیح استعمال کریں گے کیونکہ قانون کے مطابق وہی اس کے استعمال کے زمہ دار ہوں گے۔

دوسری جانب ایم ٹی او کو تمام موبائل اور موٹرسائیکلوں کی انسپکشن کو یقینی بنانے کا حکم دیا ہے اور کہا ہے کہ ایم ٹی او دیکھیں کہ نام نمبر ٹھیک ہے کچھ چھپا ہوا نہیں۔

جس افسر یا ملازم کو موبائل یا موٹرسائرسائیکل الاٹ ہوگی وہ حلف نامہ دے گا کہ جو گاڑی ان کو الاٹ ہوئی اس کا وہی استعمال کر رہے ہیں اور خلاف ورزی کے مرتکب ملازم کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔

Comments

اہم ترین

نذیر شاہ
نذیر شاہ
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز کے کرائم رپورٹر ہیں

مزید خبریں