پیرس : فرانس میں ڈکیتوں نے سیاحت کی غرض سے یورپ کا سفر کرنے والے تین روسی شہریوں کروڑوں روپے لوٹ لیے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق روس سے تعلق رکھنے والی تین شہری سیر و تفریح کےلیے یورپ پہنچے تو لٹیروں نے روسیوں کو لوٹ کر کنگال کردیا۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق فرانس کے دارالحکومت پیرس کے مضافات میں تین روسی شہریوں نے ڈرائیور سمیت کار بک کی تاکہ شہر کی رونقیں دیکھ سکیں۔
ابھی سیاح اپنی منزل پر بھی نہ پہنچے تھے کہ سفر روکنا پڑا کیوں کہ سامنے چار نقاب پوش لٹیروں نے اپنی گاڑی لگادی۔
مسلح افراد کار میں موجود تینوں روسیوں سے قیمتی سامان، زیورات، موبائل فون اور نقدی لوٹ کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
روسی شہریوں نے اپنی مسروقہ سامان اور نقدی کا تخمینہ ایک لاکھ یورو (تقریباً پونے دو کروڑ پاکستانی) لگایا ہے۔
فرانسیسی دارالحکومت پیرس میں روسی شہریوں کے ساتھ پیش آئے حادثے کے باوجود تاحال فرانس میں واقع روسی سفارت خانے کی جانب سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔