بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

کراچی میں مبینہ پولیس اہلکار کی پاکستانی برگر چین پر ڈکیتی ، ویڈیو سامنے آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: طارق روڈ میں مبینہ پولیس اہلکار کی پاکستانی برگرچین کی بیکری پر ڈکیتی کی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیجز سامنے آگئی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے طارق روڈ میں مبینہ پولیس اہلکار نے پاکستانی برگرچین کی بیکری پر ڈکیتی کی واردات کی، واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیجز سامنے آگئی۔

ویڈیو میں ملزم کو موٹرسائیکل پر آتے دیکھا جاسکتا ہے، ڈاکو نے پولیس مشابہت کی پینٹ اور جوتے پہن رکھے تھے، ملزم نے اسلحے کے زور پر اسٹاف کو یرغمال بنایا اور کیش کاونٹر پر موجود تمام رقم کو لوٹا۔

برگر چین انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ملزم جب اندر آیا تو وہ سمجھے پولیس اہلکار خریداری کےلیے آیا ہے، مبینہ پولیس اہلکار نے تمام اسٹاف سے موبائل فون چھینے، اور پوری واردات میں ماسک پہن رکھا تھا۔

انتظامیہ کے مطابق گزشتہ صبح سے رات تک ہونے والی تمام سیل لوٹی گئی ہے، جس کا تخمینہ لگایا جارہا ہے جبکہ ڈکیتی سے متعلق پولیس کو آگاہ کردیا گیا ہے۔

اہم ترین

نذیر شاہ
نذیر شاہ
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز کے کرائم رپورٹر ہیں

مزید خبریں