ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

سرکاری دفتر میں روبوٹ کلرک بھرتی

اشتہار

حیرت انگیز

آج کے اس جدید ترقی یافتہ دور میں مشینوں کے بعد کام کی جگہ پر روبوٹ نے انسانوں کی جگہ لے لی ہے۔

کم خرچ، تیز رفتار اور دیے گئے کام کو ٹھیک سے انجام دینے کی صلاحیت نے روبوٹ کو انسانوں پر ترجیح دے دی ہے۔

ایجاداد، سائنسی تجربات کے بعد سرکاری امور بھی روبوٹ نمٹانیں لگیں ہیں، روس میں ایک انسان نما روبوٹ بطور بیوکریٹ سرکاری ادارے میں ذمہ داریاں انجام دے رہا ہے اور عوام کو سروسز فراہم کر رہا ہے۔

- Advertisement -

روس کے شہر پرم میں ایک سرکاری دفتر میں انسان نما ربورٹ کو بطور خاتون کلرک ہائر کیا گیا ہے جس کا کام جانچ پڑتال کے بعد لوگوں کو سرٹیفکیٹ جاری کرنا ہے۔

لوگوں کا ڈیٹا، کرمنل ریکارڈ کی مکمل جانچ اور دستاویز کی تصدیق کا کام اس روبوٹ کلرک کے ذمہ ہے جس سے درخواست کنندگان اپنی مطلوبہ شعبے سے متعلق کلیئرنس سرٹیفکیٹ حاصل کرتے ہیں جو کہ قانونی امور کے لیے طلب کیے جاتے ہیں۔

روبوٹ کی شکل کو ایک عام سی روسی خاتون کی طرح بنایا گیا ہے اور ڈیزائن کرنے والی کمپنی کا کہنا ہے کہ منصوعی ذہانت کے ذریعے ہزاروں خواتین کے چہروں کو پرکھنے کے بعد اس روبوٹ کو اوسط روسی خاتون جیسا بنایا گیا ہے۔

یہ روبوٹ درخواست کنندہ سے سوالات پوچھتا ہے اور اسے اسکینر اور پرنٹر سے منسلک کیا گیا ہے جب کہ اسے حساس دستاویز تک دسترس بھی حاصل ہے جیسے حقیقی معنوں میں ایک سرکاری کلرک کو حاصل ہوتی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں