ہفتہ, جنوری 25, 2025
اشتہار

راکی فلنٹوف نے والد اینڈریو کا 26 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا

اشتہار

حیرت انگیز

انگلش ٹیم کے سابق اسٹار آل راؤنڈر اینڈریو فلنٹوف کے بیٹے راکی نے والد کا 26 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا۔

ایمرجنگ بیٹر راکی فلنٹوف نے انگلش لائنز کی نمائندگی کرتے ہوئے کرکٹ آسٹریلیا الیون کے خلاف سنچری اسکور کرکے والد اینڈریو کا 26 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا۔

راکی نے ٹور میچ مین 128 گیندوں پر 108 رنز اسکور کیے اور اس وقت ان کی عمر 16 سال 291 دن ہے۔

- Advertisement -

اس سے قبل ان کے والد اینڈریو فلنٹوف نے کینیا کے خلاف 1998 میں سنچری اسکور کی تھی جب ان کی عمر 20 سال 28 دن تھی۔

یہ کامیابی دورہ آسٹریلیا کے لیے انگلینڈ لائنز اسکواڈ میں ان کے انتخاب کے حوالے سے خدشات کے درمیان سامنے آئی کیونکہ ان کے نام پر فرسٹ کلاس کا ایک تاریک ریکارڈ درج تھا۔

آسٹریلیا کے دورے سے قبل راکی نے چار فرسٹ کلاس اور سات لسٹ اے میچز کھیلے ہیں۔

رائٹ ہینڈڈ بیٹر نے چار فرسٹ کلاس میچز میں 87 رنز 12.45 کی اوسط سے بنائے جس میں ان کا سب سے زیادہ اسکور 32 رنز تھا۔

لسٹ اے کیریئر میں راکی نے سات میچز میں 23.85 کی اوسط اور 60 کے اسٹرائیک ریٹ سے 167 رنز بنارکھے ہیں۔

واضح رہے کہ لیجنڈری آل راؤنڈر گزشتہ سال ستمبر میں انگلینڈ لائزن کے ہیڈ کوچ بنے اور ان کے پہلے دورے جنوبی افریقہ میں بیٹے راکی کو انگلینڈ انڈر 19 سے لائنز میں ترقی دی گئی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں