پیر, جولائی 7, 2025
اشتہار

راجر فیڈرر نے پانچ سال بعد ننھے مداح سے کیا وعدہ نبھا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

سوئس ٹینس اسٹار راجر فیڈرر نے پانچ سال بعد ننھے پرستار سے کیا گیا وعدہ پانچ سال بعد نبھا دیا۔

ٹینس لیجنڈ راجر فیڈرر نے ننھے پرستار سے پانچ سال پرانا وعدہ نبھادیا اور اسے ایسا سرپرائز دیا کہ پرستار ازیان عرف زی زو حیران و پریشان رہ گیا۔

فیڈرر نے زی زو کو سوئٹزرلینڈ بلایا اور کچھ نہ بتایا۔

فیڈرر نے چھپ کر سب دیکھا اور پھرجب سامنے آئے تو زی زو سے کیا وعدہ پورا کردیا۔

سوئس اسٹار نے اپنے مداح کے ساتھ کھانا کھایا اور میچ بھی کھیلا ان کا یہ سرپرائز دیکھ کر ننھا پرستار ازیان احمد حیران رہ گیا۔

راجر فیڈرر کے اس اقدام پر سوشل میڈیا صارفین اور ان کے پرستار خوب سراہا رہے ہیں اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کررہے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں