پیر, جولائی 7, 2025
اشتہار

روحیل نذیر دورہ انگلینڈ سے قبل متبادل وکٹ کیپر کے طور پر شامل

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : نوجوان وکٹ کیپر اور بیٹسمین روحیل نذیر کو دورہ انگلینڈ کے لیے ریزرو کھلاڑیوں میں شامل کر لیا گیا، 5پی سی بی نے ریزرو کرکٹرز اور منیجمنٹ کے ایک رکن کے کورونا ٹیسٹ مکمل کرلیے۔

تفصیلات کے مطابق پی سی بی نے دورہ انگلینڈ کیلئے 5ریزرو کھلاڑیوں کو بھی شامل کیا ہے جس میں میں بلال آصف، عمران بٹ، محمد نواز، موسیٰ خان اور روحیل نذیر کے نام شامل ہیں، روحیل نذیر کو وکٹ کیپر محمد رضوان کے متبادل کے طور پر شامل کیا گیا ہے جن کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

روحیل نذیر نے رواں برس جنوبی افریقا میں ہونے والے آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان انڈر 19 ٹیم کی قیادت کی تھی، روحیل نذیر کو وکٹ کیپر محمد رضوان کے متبادل کے طور پر ریزرو کھلاڑیوں میں شامل کیا گیا ہے کیونکہ محمد رضوان کا کووڈ 19 ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آیا تھا۔

اس کے علاوہ ٹیم کے مساجر ملنگ علی کا بھی کووڈ 19 ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد محمد عمران کو بیک اپ کے طور پر شامل کر لیا گیا ہے۔

جمعرات کو ہونے والے ٹیسٹ میں منیجمنٹ کے ایک رکن، مساجر محمد عمران کا ٹیسٹ بھی لیا گیا، بلال آصف، عمران بٹ، موسیٰ خان اور محمد نواز کو پہلے ہی دورہ انگلینڈ کے لیے اعلان کردہ 4 ریزرو کھلاڑیوں میں شامل کرلیا گیا تھا۔

تاہم محمد رضوان کی جگہ روحیل نذیر کی بطور بیک اپ وکٹ کیپر اور ملنگ علی کی جگہ محمد عمران کی بطور بیک اپ مساجر کوویڈ 19 ٹیسٹنگ کی گئی۔

قومی اسکواڈ کی ٹیسٹنگ کے پہلے مرحلے میں وکٹ کیپر محمد رضوان اور مساجر ملنگ علی کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے تھے، اسکواڈ میں شامل 18 کھلاڑیوں اور منیجمنٹ میں شامل 11 اراکین کی کوویڈ 19 ٹیسٹنگ کا دوسرا مرحلہ مکمل کرلیا گیا ۔

پہلے مرحلے میں مثبت نتائج آنے والے 10 کھلاڑیوں اور منیجمنٹ کے ایک رکن کا دوسرا کوویڈ 19 ٹیسٹ 26 جون بروز جمعہ کو ہوگا۔تمام ٹیسٹ کے نتائج کا اعلان 27 جون بروز ہفتہ کو کیا جائے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں