اتوار, جولائی 7, 2024
اشتہار

روہت، کوہلی، بمراہ، ڈریوڈ 16 گھنٹے طویل فلائٹ میں کیا کرتے رہے؟ ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی کرکٹرز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جیتنے کے بعد وطن واپس آتے ہوئے 16 گھنٹے طویل فلائٹ میں کیا کرتے رہے، اس کی دلچسپ ویڈیو وائرل ہوگئی۔

یہ پرواز 20 سے زائد ہندوستانی اسپورٹس صحافیوں کو بھی گھر لے آئی جو کیریبین جزیروں میں پھنسے ہوئے تھے، جنہوں نے 16 گھنٹے طویل پرواز کے سفر کے دوران ہندوستانی کرکٹرز نے کیا کیا اس کی تفصیلات شیئر کیں۔

ایئر انڈیا کی خصوصی پرواز پر مختلف نیوز چینلز کے صحافی بھی موجود تھے، تاہم بی سی سی آئی نے ان سے خصوصی درخواست کی تھی کہ وہ فلائٹ کے اندر کسی بھی تصویر بنانے یا کھلاڑیوں کی ویڈیو ریکارڈ کرنے سے گریز کریں۔

- Advertisement -

بورڈ کا کہنا تھا کہ ورلڈکپ جینتے کے بعد کرکٹرز چاہتے ہیں کہ وہ یہاں ایک خاندان کی طرح برتاؤ کریں اور اسے ایک نجی معاملہ ہی رکھا جائے، تاہم اب بی سی سی آئی نے فلائٹ سے بھارتی پلیئرز کی ویڈیو خود ہی شیئر کی ہے۔

اس 16 گھنٹے کے طویل سفر کے دوران بھارتی کھلاڑی خوشی سے ہنستے مسکراتے نظر آئے اور ایک دوسرے سے ٹرافی لے کر اسے چومتے رہے جبکہ ایک مرحلے پر روت شرما منے ٹرافی رکھ کر اس کی جانب اشارہ بھی کیا۔

سفر کے بیچ میں ہی سبکدوش ہونے والے ہیڈ کوچ راہول ڈریوڈ کی خدمات کو تسلیم کرنے اور انھیں اعزاز دینے کے لیے ایک خصوصی اعلان کیا گیا.

بھارتی کھلاڑی، ان کے اہل خانہ اور معاون عملے کو بزنس کلاس میں رکھا گیا تھا لیکن کئی کرکٹرز بشمول کپتان روہت شرما، ہاردک پانڈیا، سوریہ کمار یادیو، کوچ راہول ڈریوڈ، صحافیوں سے بات چیت کرنے کے لیے اکانومی سیکشن میں آئے۔

خیال رہے کہ ورلڈ کپ جیتنے والی بھارتی کرکٹ ٹیم طوفان میں پھنسن ے کے بعد بالآخر جمعرات کی صبح ٹرافی کے ساتھ نئی دہلی کے اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اتری تھی۔

بھارتی کرکٹر کو وطن واپس پہنچنے میں پانچ دن اور پھر 16 گھنٹے کی خصوصی پرواز کا وقت لگا، اس فلائٹ میں کپتان روہت شرما ان کی ٹیم، خاندان کے افراد، کوچنگ اور سپورٹ اسٹاف کے ساتھ ساتھ بھارتی صحافی بھی موجود تھے۔

بی سی سی آئی نے ورلڈکپ فاتح کھلاڑیوں کو وطن واپس لانے کے لیے ایک خصوصی چارٹرڈ فلائٹ کا بندوبست کیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں