جمعہ, فروری 21, 2025
اشتہار

روہت شرما نے سچن ٹنڈولکر کا 23 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما نے لیجنڈری بیٹر سچن ٹنڈولکر کا 23 سال پرانا توڑ دیا۔

چیمپئنز ٹرافی کے دوسرے میچ میں بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما نے بنگلا دیش کے خلاف میچ میں 36 گیندوں پر 41 رنز کی اننگز کھیلی اور سچن ٹنڈولکر کا تیز ترین 11000 رنز بنانے کا ریکارڈ توڑ دیا۔

بنگلادیش کے خلاف پانچویں اوور میں مستفیض الرحمان کو چوکا مار کر روہت شرما نے یہ اعزاز حاصل کیا۔

روہت شرما نے ون ڈے کرکٹ میں 11000 رنز مکمل کرنے کے لیے 261 اننگز کا سہارا لیا ہے جبکہ انہوں نے سچن ٹنڈولکر کا 2002 میں بنایا گیا ریکارڈ توڑا ہے۔

ویرات کوہلی اس فہرست میں پہلے نمبر پر ہیں جنہوں نے 11000 رنز 222 اننگز میں مکمل کیے تھے، روہت شرما نے یہ اعزاز حاصل کرنے کے لیے 261 اننگز کھیلیں، سچن ٹنڈولکر 276، رکی پونٹنگ 286 اور سارو گنگولی نے 288 اننگز میں یہ سنگ میل عبور کیا تھا۔

ون ڈے کرکٹ میں پاکستان کی جانب سے انضمام الحق نے 11739 رنز بنائے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں