جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

روہت شرما نے اپنے کرکٹ کیریئر کا بڑا فیصلہ کر لیا

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی ٹیسٹ اور ون ڈے کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے مسلسل ناکامیوں کے بعد اپنے کرکٹ کیریئر سے متعلق بڑا فیصلہ کر لیا ہے۔

بھارت کے ٹیسٹ اور ون ڈے ٹیم کے کپتان روہت شرما نے اپنی ذاتی پرفارمنس اور ٹیم کی مسلسل ناکامیوں کے بعد ٹیسٹ کرکٹ سےریٹائر ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے اور بھارتی میڈیا کے مطابق وہ آسٹریلیا کے خلاف جاری سیریز کے آخری ٹیسٹ میچ کے اختتام پر اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیں گے۔

رپورٹ کے مطابق روہت شرما نے اپنے اس فیصلے سے بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے اعلیٰ حکام اور سلیکٹرز کو بھی آگاہ کر دیا ہے۔ تاہم وہ آئندہ برس پاکستان کی میزبانی میں ہونے والی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں بلیو شرٹس کی بدستور قیادت کریں گے۔

- Advertisement -

بھارتی کپتان روہت شرما نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا فیصلہ کرلیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق روہت شرما آسٹریلیا کےخلاف جاری ٹیسٹ سیریز کے اختتام پر ریٹائرمنٹ کا اعلان کریں گے۔ بھارتی کرکٹ بورڈ کے اعلیٰ حکام اور سلیکٹرز کو بھی اس کا علم ہے۔

دوسری جانب کچھ بھارتی میڈیا میں یہ بھی رپورٹ کیا جا رہا ہے کہ ان کی مسلسل ناکمیوں کے بعد بھارتی کرکٹ بورڈ کے ذمہ داروں اور سلیکٹرز نے روہت شرما کو اشاروں کنایوں نہیں بلکہ دوٹوک انداز میں کہہ دیا ہے کہ وہ سڈنی ٹیسٹ کے بعد دورہ آسٹریلیا کے اختتام کے ساتھ ہی اپنے ٹیسٹ کیریئر کا دورازہ بھی بند کر دیں۔

واضح رہے کہ پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں آسٹریلیا کو دو ایک کی نا قابل شکست برتری حاصل ہے۔ بھارت کو واحد فتح ابتدائی ٹیسٹ میں ملی تھی تاہم اس میں روہت شرما کی عدم دستیابی کے بجائے جسپرت بمراہ نے قیادت کی تھی۔ ایک ٹیسٹ میچ بارش کی نذر ہوا۔

میلبرن ٹیسٹ: آسٹریلیا نے بھارت کو ہرا دیا، انڈیا کی چیمپئن شپ فائنل میں رسائی مشکل

اس سے قبل ہوم گراؤنڈ پر نیوزی لینڈ کے ہاتھوں بھارت کو کلین سوئپ کی خفت برداشت کرنا پڑی تھی۔ قیادت کے ساتھ ہی بیٹنگ میں مسلسل ناکامیوں کے باعث روہت شرما سخت تنقید کا سامنا کر رہے ہیں۔ انہوں نے دورہ آسٹریلیا کے تین میچوں کی 6 اننگز میں مجموعی طور پر صرف 31 رنز ہی بنائے ہیں۔

روہت شرما جون 2024 میں بھارت کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا دوسری بار فاتح بنوا چکے ہیں۔ ٹورنامنٹ جیتنے کے بعد روہت شرما نے ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں