اتوار, دسمبر 29, 2024
اشتہار

کیا روہت شرما ریٹائرمنٹ لے رہے ہیں؟

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی: بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما آسٹریلیا میں جاری ٹیسٹ سیریز میں مشکل وقت کا سامنا کررہے ہیں،آسٹریلیا کے خلاف جاری باکسنگ ڈے ٹیسٹ میں بھارتی کپتان کی خراب کارکردگی کے باعث شائقین کرکٹ بھی مایوسی کا شکار ہیں۔

ہندوستانی کپتان نے آسٹریلیا کے اس دورے کے دوران بدترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے، انہوں نے چار اننگز میں 5.50 کی خراب اوسط سے صرف 22 رنز بنائے ہیں۔

انہوں نے ہندوستان کے لیے اپنے آخری 8 ٹیسٹ میچوں کے دوران 14 اننگز میں 11.07 کی اوسط سے مجموعی طور پر 155 رنز بنائے ہیں جس میں صرف ایک نصف سنچری شامل ہے۔

- Advertisement -

بھارتی کپتان کی جانب سے خراب ترین پرفارمنس کے بعد یہ خبریں گردش کررہی ہیں کہ وہ دورہ آسٹریلیا کے بعد ریٹائرمنٹ لے لیں گے، حال ہی میں بھارت کے تجربہ اسپنر روی چندرن ایشون بھی ریٹائرمنٹ کا اعلان کرچکے ہیں۔

اس سے قبل بھارت کے سابق کرکٹر اور لیجنڈ بیٹر سنیل گواسکر بھی دعویٰ کرچکے ہیں کہ روہت شرما جلد بھارتی ٹیم کی کپتانی سے دستبردار ہوجائیں گے۔

بھارتی ذرائع ابلاغ پر سامنے آنے والی خبروں کے مطابق سابق بھارتی کپتان اور اپنے عہد کے جانے مانے بیٹر سنیل گواسکر نے پیشگوئی کی ہے کہ اگر روہت شرما کارکردگی نہ دکھا پائے تو پھر وہ کپتانی چھوڑ دیں گے۔

گواسکر کا کہنا تھا کہ اگر میلبرن اور سڈنی ٹیسٹ میں بھی روہت شرما کا بلا نہ چلا اور وہ پرفامنس دکھانے میں ناکام رہے تو روہت سلیکٹرز کے فیصلے کا انتظار نہیں کریں گے بلکہ وہ کپتانی سے خود دستبردار ہو جائیں گے۔

شاہین آفریدی بی پی ایل کھیلنے ڈھاکا پہنچ گئے

سابق کرکٹر کا کہنا تھا کہ یہ تو یقینی ہے کہ موجودہ بھارتی کپتان آخری دو ٹیسٹ میچز کھیلیں گے، تاہم اگر یہاں بھی وہ رنز نہیں بناپاتے تو میرا خیال ہے وہ کپتانی چھوڑ دیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں