چیمپئنز ٹرافی سے قبل کپتانوں کے فوٹو شوٹ کے لیے بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما کے 17 فروری کو پاکستان آنے کا امکان ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی سی سی چیئرمین جے شاہ بھی پاکستان آسکتے ہیں، پاکستان 17 فروری کو کپتانوں کا فوٹو شوٹ کرانے کا پلان ہے۔
واضح رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 19 فروری سے کراچی میں شروع ہوگی۔
چیمپئنز ٹرافی میں بھارتی ٹیم اپنا پہلا میچ 20 فروری کو بنگلا دیش کے خلاف دبئی میں کھیلے گی۔
آئی سی سی کے ہر ایونٹ سے قبل میزبان ملک میں افتتاحی تقریب ہوتی ہے، جس میں ٹورنامنٹ میں شریک ہر ٹیم کا کپتان شرکت کرتا ہے۔ کراچی میں چیمپئنز ٹرافی کی افتتاحی تقریب میں بھارتی کپتان کی شرکت پر سوالیہ نشان لگا ہوا تھا جو بھارتی میڈیا نے ختم کر دیا ہے۔
اس سے قبل بھارتی میڈیا نے تصدیق کی تھی کہ روہت شرما چیمپئنز ٹرافی کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے لیے پاکستان آئیں گے اور وہ ٹورنامنٹ کے آغاز سے قبل پاکستان کا دورہ کریں گے۔
دفاعی چیمپئن پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ سے ہو رہا ہے اور اس سے قبل افتتاحی تقریب منعقد ہوگی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے افتتاحی تقریب کے لیے 17 تاریخ اور مقام کراچی تجویز کیا ہے تاہم آئی سی سی کو اس کی حتمی منظوری دینی ہے۔