ہفتہ, ستمبر 21, 2024
اشتہار

تمہارے بیٹ میں کچھ ہے؟ امپائر کے سوال پر روہت شرما نے کیا کہا؟

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں سب سے زیادہ چھکے مارنے کھلاڑیوں کی فہرست میں تیسرے نمبر پر آگئے ہیں۔

ون ڈے انٹرنیشنل میں روہت شرما 300 چھکے لگانے والے پہلے بھارتی کھلاڑی بن گئے ہیں جبکہ قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی 351 چھکوں کے ساتھ سرفہرست ہیں، ویسٹ انڈیز کے سابق بیٹر کرس گیل 331 چھکوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔

روہت شرما نے 300 چھکے لگا کر سری لنکا کے سابق اوپنر بیٹر سنتھ جے سوریا کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

- Advertisement -

آئی سی سی ورلڈ کپ میں بھی روہت شرما کی شاندار کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے جس میں وہ بلند و بالا چھکے بھی لگا رہے ہیں۔

آئی سی سی کی جانب سے روہت شرما کی ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں وہ ساتھی کرکٹرز ہاردک پانڈیا کو بتا رہے ہیں کہ امپائر نے ان سے چھکوں سے متعلق کیا سوال کیا تھا۔

روہت شرما نے کہا کہ امپائر نے مجھ سے پوچھا کہ اتنے لمبے چھکے کیسے مار لیتے ہو، تمہارے بیٹ میں کچھ ہے؟

بھارتی کپتان نے امپائر سے کہا کہ ’بیٹ نہیں پاور ہے۔‘

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں