بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما کا کہنا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی کے ایک، ایک میچ پر فوکس کرکے جیتنے کی کوشش کریں گے۔
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں بنگلادیش کے خلاف پہلے میچ سے قبل بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما نے دبئی میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ابھی پاکستان سے پہلے بنگلادیش کے خلاف میچ پر توجہ مرکوز ہے، کامیابی کے لیے 2 سے 3 کھلاڑیوں کو اسکور کرنا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ آئی سی سی کے تمام ٹورنامنٹس میں ہر ٹیم ایونٹ جیتنے کا سوچ کر آتی ہے۔
روہت شرما نے کہا کہ بھارتی ٹیم متوازن ہے، اسپنر اور آل راؤنڈر کا کمبی نیشن ہے، ہر گراؤنڈ کی اپنی کنڈیشن اورچیلنجز ہوتے ہیں۔
واضح رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں بھارتی ٹیم اپنا پہلا میچ کل دبئی میں بنگلادیش کے خلاف کھیلے گی جبکہ 23 مارچ کو بھارت اور پاکستان کی ٹیمیں مدمقابل آئیں گی۔