اتوار, دسمبر 8, 2024
اشتہار

ویرات کوہلی کو ون ڈے کی کپتانی سے ہٹائے جانے کا امکان

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی: عالمی کپ میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں سیمی فائنل میں شکست کے بعد ویرات کوہلی کو ون ڈے کی کپتانی سے ہٹائے جانے کا امکان ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ورلڈ کپ سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست کے بعد ویرات کوہلی کی جگہ روہت شرما کو ون ڈے کا کپتان بنائے جانے کا امکان ہے، کوہلی کو ٹیسٹ اور ٹی ٹوینٹی کا کپتان برقرار رکھا جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق ورلڈ کپ 2023 کے لیے بھارتی ٹیم کو تیارکیا جائے گا جس کے لیے روہت شرما کو کپتانی دینے کے لیے یہ صحیح وقت ہے۔

- Advertisement -

بی سی سی آئی عہدیدار کا کہنا ہے کہ بورڈ اجلاس میں ان باتوں کا بھی جائزہ لیا جائے گا کہ جس میں کہا گیا تھا کہ ورلڈ کپ کے دوران ویرات کوہلی اور روہت شرما میں دوریاں پیدا ہوگئی تھیں۔

مزید پڑھیں: علیم ڈار سے بدتمیزی، آئی سی سی نے ویرات کوہلی پر جرمانہ عائد کردیا

بھارتی ٹیم کے کوچنگ اسٹاف کے لیے بھی درخواستیں طلب کرلی گئی ہیں جس کے بعد ہیڈ کوچ روی شاستری پھر سے امیدوار بنیں گے۔

واضح رہے کہ بھارت کے ورلڈ کپ سے باہر ہونے کے بعد ٹیم میں گروپ بندیوں کی خبریں بھی سامنے آئی تھیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ ایک گروپ ویرات کوہلی کے ساتھ ہے جبکہ دوسرا گروپ روہت شرما کی حمایت کررہا ہے۔

خیال رہے کہ عالمی کپ 2019 میں بھارتی ٹیم کی مجموعی طور پر کارکردگی شاندار رہی تھی تاہم سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں