بدھ, فروری 19, 2025
اشتہار

روہت شرما کو آئندہ بھارتی ٹیسٹ ٹیم میں شامل نہیں کیا جائے گا، بورڈ آفیشل کا انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت کے موجودہ کپتان روہت شرما کو آئندہ ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کرنے پر غور نہیں کیا جائے گا، اس بات کا انکشاف بی سی سی آئی آفیشل نے کیا۔

خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ موجودہ بھارتی کپتان روہت شرما کو ٹیسٹ میچز میں مزید شامل کیے جانے کا امکان نہیں ہے، اس وقت جسپریت بمراہ جو نامزد ٹیسٹ نائب کپتان ہیں اس سال جون جولائی میں دورہ انگلینڈ میں قیادت کے فرائض سنبھالیں گے۔

بھارتی کرکٹ آفیشل نے بتایا کہ بمراہ کے حوالے سے بتایا کہ ابھی انھوں نے پوری طرح سے بولنگ شروع نہیں کی ہے اور جو لوگ جانتے ہیں انھیں پتا ہوگا کہ اتنے کم وقت میں میچ فٹ ہونا بہت مشکل ہے۔

روہت شرما نے ون ڈے میں یہ اہم اعزاز حاصل کر لیا

انھوں نے کہا کہ جسپریت بمراہ آئی پی ایل میں ممبئی انڈینز کی طرف سے میچ کھیلنے کے لیے واپس آ سکتے ہیں اور پھر انگلینڈ میں بھارت کی قیادت کر سکتے ہیں

بھارتی ذرائع ابلاغ نے آفیشل کے حوالے سے مزید بتایا کہ بھارت کے موجودہ کپتان روہت شرما کو دوبارہ ٹیسٹ میچز کے لیے منتخب کیے جانے کا امکان نہیں ہے۔

خیال رہے کہ بھارتی کپتان آسٹریلیا میں بورڈ گواسکر ٹرافی کے دوران بری طرح ناکام رہے تھے اور انھیں آخری ٹیسٹ سے ڈراپ بھی کردیا گیا تھا، ان کی جگہ پہلے اور آخری ٹیسٹ میچ میں جسپریت بمراہ نے کپتانی کی تھی۔

انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے پہلے دو میچز میں ناکام رہنے والے بھارتی کپتان روشت شرما نے آخری ون ڈے میں شاندار سنچری اسکور کی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں