پیر, جنوری 6, 2025
اشتہار

روہت شرما نے ریٹائرمنٹ کی خبروں پر خاموشی توڑ دی

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے ریٹائرمنٹ کی خبروں پر خاموشی توڑ دی۔

سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں کھانے کے وقفے کے دوران کپتان روہت شرما نے گفتگو کرتے ٹیم کی کارکردگی اور آخری ٹیسٹ نہ کھیلنے کی وجہ بھی بیان کی۔

انہوں نے کہا کہ میں کافی وقت سے ٹیسٹ کرکٹ کھیل رہا ہوں، میں سمجھدار اور دو بچوں کا باپ ہوں اور میں یہ سمجھنے ک بصیرت رکھتا ہوں کہ میں اپنی زندگی سے کیا چاہتا ہوں۔

- Advertisement -

روہت شرما نے کہا کہ میں خود کو کھیل سے دور نہیں کررہا ہوں، میں آخری ٹیسٹ اس لیے نہیں کھیل رہا کیونکہ بیٹنگ میں کارکردگی دکھانے میں ناکام رہا ہوں، دو یا پانچ ماہ میں میری کارکردگی بہتر ہونے کی کوئی یقین دہانی نہیں لیکن حالات کسی بھی لمحے بدل سکتے ہیں۔

انہوں نے بارڈر گواسکر سیریز کی پانچ اننگز میں صرف 6.2 کی اوسط رنز اسکور کیے ہیں۔

واضح رہے کہ پرتھ ٹیسٹ میں روہت شرما نے دوسرے بچے کی پیدائش کی وجہ سے شرکت نہیں کی تھی جس میں بھارت نے بمراہ کی قیادت میں کامیابی حاصل کی تھی۔

روہت شرما کی قیادت میں بھارت کو میلبرن ٹیسٹ میں شکست ہوئی تھی جبکہ ایک ٹیسٹ ڈرا ہوگیا تھا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھارتی صحافی وکرانت گپتا نے کہا تھا کہ اگر روہت شرما کپتانی نہیں چھوڑتے یا پھر ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان نہیں کرتے تو میرے لیے سرپرائز ہوگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں