بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔
بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں کہا کہ میں صرف یہ بتانا چاہوں گا کہ میں ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائر ہورہا ہوں، ملک کی نمائندگی کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔
انہوں نے لکھا کہ گزشتہ برسوں سے ملنے والی محبت اور حمایت کے لیے آپ سب کا شکریہ، میں ون ڈے فارمیٹ میں بھارت کی نمائندگی کرتا رہوں گا۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال ہوم سیریز میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں 3-0 سے کلین سویپ کے بعد ان کی کپتانی پر تنقید کی گئی تھی اس کے بعد بھارت کو بارڈر گواسکر ٹرافی میں بھی آسٹریلیا سے 3-1 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
روہت شرما نے 2010 میں ٹیسٹ ڈیبیو کیا اور 67 ٹیسٹ میں بھارت کی نمائندگی کرتے ہوئے 4302 رنز 12 سنچریوں کی مدد سے بنائے۔
یاد رہے کہ ٹیسٹ سے ریٹائرمنٹ سے پہلے روہت شرما نے ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 میں اپنی ٹیم کی قیادت کرنے کے بعد مختصر فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ لی تھی۔
روہت شرما کی قیادت میں بھارت نے رواں سال کے شروع میں چیمپئنز ٹرافی کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔