پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

روہت شرما نے حفیظ اور ملک سے ریکارڈ چھین لیا

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی ٹیم کے نئے کپتان روہت شرما نے پاکستان کے اسٹار آل راؤنڈرز شعیب ملک اور محمد حفیظ کو پیچھے چھوڑتے ہوئے سب سے زیادہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کھیلنے کا اعزاز اپنے نام کر لیا۔

روہت شرما نے یہ سنگ میل سری لنکا کے خلاف کھیلے جارہے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں عبور کیا جو ان کے کیریئر کا 125 واں میچ ہے۔

اس سے قبل سب سے زیادہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کھیلنے کا ریکارڈ پاکستانی آل راؤنڈر شعیب ملک کے پاس تھا جنہوں نے 124 میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کی۔

حال ہی میں انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے والے محمد حفیظ 119 ٹی ٹوئنٹی میچوں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے کئی بڑے ایونٹس کا حصہ بھی بنے۔

کرکٹ کے تینوں فارمیٹ میں سب سے زیادہ میچز کھیلنے والے کھلاڑیوں کا تعلق بھارت سے ہی ہے۔ سچن ٹنڈولکر 200 ٹیسٹ میچ اور 463 ون ڈے کھیلنے والے واحد پلیئر ہیں۔

اہم ترین

مزید خبریں