بدھ, دسمبر 18, 2024
اشتہار

روہت شرما جلد کپتانی سے دستبردار ہوجائیں گے، سابق کرکٹر کا دعویٰ

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت کے سابق کرکٹر اور لیجنڈ بیٹر سنیل گواسکر نے دعویٰ کیا ہے کہ روہت شرما جلد بھارتی ٹیم کی کپتانی سے دستبردار ہوجائیں گے۔

بھارتی ذرائع ابلاغ پر سامنے آنے والی خبروں کے مطابق سابق بھارتی کپتان اور اپنے عہد کے جانے مانے بیٹر سنیل گواسکر نے پیشگوئی کی ہے کہ آئندہ ٹیسٹ میچز میں اگر روہت شرما کارکردگی نہ دکھا پائے تو پھر وہ کپتانی چھوڑ دیں گے۔

گواسکر کا کہنا تھا کہ اگر میلبرن اور سڈنی ٹیسٹ میں بھی روہت شرما کا بلا نہ چلا اور وہ پرفامنس دکھانے میں ناکام رہے تو روہت سلیکٹرز کے فیصلے کا انتظار نہیں کریں گے بلکہ وہ کپتانی سے خود دستبردار ہو جائیں گے۔

- Advertisement -

سابق کرکٹر نے کہا کہ یہ تو یقینی ہے کہ موجودہ بھارتی کپتان آخری دو ٹیسٹ میچز کھیلیں گے، تاہم اگر یہاں بھی روہت شرما رنز نہیں بناپاتے تو میرا خیال ہے وہ کپتانی چھوڑ دیں گے۔

’سر میں کچھ ہے‘ روہت شرما نے آکاش دیپ کو جھاڑ پلا دی

انھوں نے کہا کہ روہت ایسے کرکٹر ہیں جو ٹیم کا بہت خیال رکھتے ہیں اور وہ اس بات کو پسند نہیں کریں گے کہ وہ بھارتی کرکٹ ٹیم پر ایک بوجھ بن جائیں۔

اس وقت روہت شرما بدترین فارم سے دوچار ہیں اور انھوں نے اپنے آخری 13 ٹیسٹ اننگز میں صرف 152 رنز بنائے ہیں جس کی وجہ سے ان پر کافی تنقید ہو رہی ہے اور قیادت کی اہلیت پر بھی اب سوالات اٹھائے جارہے ہیں۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ آسٹریلیا میں نہ صرف روہت کا بلا خاموش ہے بلکہ ان کی کپتانی بھی واجبی سی ہے، بمراہ کی قیادت میں جس ٹیم نے آسٹریلیا کوشکست دی تھی، اس ٹیم کو آسٹریلیا نے دوسرے ٹیسٹ میں ہرایا اور تیسرا ٹیسٹ بارش کی بدولت ڈرا ہوا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں