جمعرات, فروری 6, 2025
اشتہار

پاکستانیوں سے بہت محبت ملتی ہے، روہت شرما

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے کہا ہے کہ انہیں پاکستانی کرکٹ شائقین کی جانب سے بہت محبت ملتی ہے۔

روہت شرما جو مسلسل دوسری بار ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارتی ٹیم کی قیادت کریں گے۔ انہوں نے ایک انٹرویو میں پاکستانیوں کی جانب سے ملنے والی محبت کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی فینز کے لیے کرکٹ بہت خاص ہے اور ان سے ہمیں بہت محبت ملتی ہے۔

بھارتی کپتان نے کہا کہ انگلینڈ میں کئی پاکستانی ملتے ہیں جو ہمیں بہت عزت دیتے ہیں اور وہ ہمیں کھیلتے ہوئے دیکھنا بھی پسند کرتے ہیں۔

روہت شرما نے کہا کہ پاکستانیوں کی یہ محبت ہمارے لیے بھی بڑی خوشی کی بات ہے۔

“امید ہے ہم جلد پاکستان آئیں گے”، ویرات کوہلی کی ویڈیو کال وائرل

واضح رہے کہ چند روز قبل پاکستانی کوہ پیما شہروز سے بھارتی اسٹار بلے باز ویرات کوہلی کی ویڈیو کال سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں انہوں نے کہا تھا کہ وہ جلد دورہ پاکستان کے لیے پر امید ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں