بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما نے ورلڈ کپ فائنل سے قبل ٹاس سے متعلق ٹاس سے متعلق لب کشائی کردی۔
ورلڈ کپ کا فائنل کل احمد آباد میں بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان احمد آباد میں کھیلا جائے گا، میگا ایونٹ میں دونوں ٹیمیں خطرناک فارم میں ہیں بھارت ورلڈ کپ میں ناقابل شکست ہے جبکہ آسٹریلیا نے لگاتار 8 میچز میں کامیابی حاصل کی ہے۔
سیمی فائنل میں بھارت نے نیوزی لینڈ کو شکست دی جبکہ آسٹریلیا جنوبی افریقہ کو ہرا کر فائنل میں پہنچا ہے۔
بھارت اس سے قبل ورلڈ کپ 1983 میں کپل دیو کی کپتانی میں جیتا تھا جبکہ 2011 میں مہندر سنگھ دھونی کی قیادت میں بھارت عالمی چیمپئن بنا تھا۔
روہت شرما نے کہا کہ ٹریک پر تھوڑی سی گھاس ہے بھارت اور پاکستان کے مقابلے کی وکٹ بہت زیادہ خشک تھی، میرے مطابق یہ سست سمت میں جارہی ہے ہم کل پچ دیکھیں گے اور اندازہ کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ درجہ حرارت قدرے گر گیا ہے مجھے نہیں معلوم کہ اوس کا عنصر کتنا ہوگا، مجھے نہیں لگتا کہ ٹاس کوئی بڑا کردار ادا کرے گا۔
دوسری جانب آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز نے کہا ک پچ کو صرف پانی دیا گیا ہے، اسے مزید 24 گھنٹے دیے جائیں گے پھر اس پر نظر ڈالیں گے لیکن یہ ایک بہت اچھی وکٹ لگ رہی ہے ،
ان سے پوچھا گیا کہ کیا وہ اس بات کی تصدیق کر سکتے ہیں کہ آیا یہ استعمال شدہ وکٹ تھی یا نہیں، تو فاسٹ باؤلرز نے کہا کہ ہاں، مجھے لگتا ہے کہ پاکستان نے اسی پچ پر میچ کھیلا تھا۔