بدھ, دسمبر 25, 2024
اشتہار

دوران میچ روہت شرما کس سے ڈر گئے؟ دلچسپ ویڈیو دیکھیں

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان آئی پی ایل میں ممبئی انڈینز کی نمائندگی کرنے والے روہت شرما دوران میچ ڈر گئے جس کی وجہ جان کر آپ حیران رہ جائیں گے۔

بھارت میں جاری آئی پی ایل 2024 میں ممبئی انڈینز اپنا مسلسل تیسرا میچ بھی ہار گئی اس میچ میں روہت شرما اچانک خوفزدہ ہو گئے مگر اس کی وجہ میچ میں شکست نہیں بلکہ کچھ اور تھی جس کو جان پر آپ بھی حیران رہ جائیں گے۔

اپنی نوعیت کا یہ منفرد واقعہ گزشتہ روز ممبئی انڈینز اور راجھستان رائلز کے درمیان میچ میں آیا جب دوران میچ راجھستان رائلز کی اننگ کے دوران روہت شرما کا ایک پرستار اچانک جنگلہ پھلانگ کر میدان میں داخل ہو گیا۔

- Advertisement -

جس وقت یہ واقعہ رونما ہوا تو روہت شرما وکٹ کیپر ایشان کشن کے ہمراہ فرسٹ سلپ میں فیلڈنگ کے لیے کھڑے تھے کہ اچانک ایک اجنبی کو اپنی طرف بھاگتا ہوا آتا دیکھ کر خوفزدہ ہو گئے۔

یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہو گئی جس میں نوجوان کو اپنے قریب آتا دیکھ کر روہت شرما کے چہرے پر گھبراہٹ واضح طور پر دیکھی جا سکتی ہے۔

 

مذکورہ پرستار دوڑتا ہوا روہت شرما کی جانب آتا ہے اور ان سے ہاتھ اور گلے ملنے کے بعد وہ ایشان کشن سے ہاتھ اور گلے ملتے ہیں۔ بعد ازاں وہ فاتحانہ انداز میں گراؤنڈ سے باہر جانے لگتا ہے تاہم اسی اثنا میں سیکیورٹی اہلکار میدان میں آ جاتے ہیں اور بن بلائے مہمان کی طرح میدان میں کود پڑنے والے پرستار کو حراست میں لے کر اپنے ساتھ لے جاتے ہیں۔

عمر رسیدہ دھونی کا "نوجوانوں” کی کرکٹ ٹی 20 میں بڑا کارنامہ

واضح رہے کہ مذکورہ میچ میں راجھستان رائلز نے ممبئی انڈینز کو 6 وکٹوں سے شکست دی۔ ممبئی انڈینز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں پر 125 رنز بنائے۔ راجھستان رائلز نے یہ ہدف 4 وکٹوں کے نقصان پر 16 ویں اوور میں حاصل کر لیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں