انڈین ٹیم کے کپتان روہت شرما کی اہلیہ ریتیکا سجدے نے بھارتی کرکٹر یوزویندرا چاہل کی سابق اہلیہ کو طلاق پر پونے پانچ کروڑ روپے بطور مینٹیس (طلاق کے بعد ملنے والی رقم) لینے پر دھناشری ورما کو طنز کا نشانہ بنایا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کچھ عرصہ قبل بھارتی کرکٹر یوزویندرا چاہل اور انکی سابق اہلیہ دھناشری ورما کی طلاق ہوئی اور فائنل سیٹلمینٹ میں بھارتی کھلاڑی کی جانب سے پونے پانچ کروڑ ادائیگی طے ہوئی۔
ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر گردش کررہا ہے، جس میں بھارتی صحافی اور انٹرنیٹ پرسنالٹی شوبھانکر مشرا رقاصہ دھناشری کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں، کلپ میں اُن کا کہنا ہے کہ لوگ انکے بارے میں ٹھیک ہی کہہ رہے ہیں کہ یہ مال اینٹھنے والی خاتون ہیں۔
ریتیکا سجدے نے شوبھانکر مشرا کی اس پوسٹ کو لائیک کیا، بظاہر اس کا مقصد دھناشری ورما کی مذمت کرنا ہی ہے۔
ویڈیو میں شوبھانکر کا کہنا تھا کہ دھناشری کے کیس میں، دھناشری کو اپنی دوسری زندگی شروع کرنے میں بڑی تکلیف کا سامنا کرنا پڑیگا، کیونکہ چاہل کے چاہنے والے نہیں ٹرولنگ کا نشانہ بنائیں گے۔
ایسے میں پیسہ رہے گا تو یہ ایمپاورمنٹ (بااختیار بنانا) اور طاقت کا احساس دلاتا ہے، پھر میں سوچتا ہوں،تو پھر یہ نہیں کہنا چاہیے کہ آئی ایم سیلف میڈ وومن۔
اس سے قبل بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما کی اہلیہ ریتیکا سجدے نے فلسطینیوں کے حق میں کی گئی پوسٹ ’آل آئیز آن رفح‘ کو ڈیلیٹ کردیا تھا۔
سوشل میڈیا پر رفح کے حق میں یہ پوسٹ معروف شخصیات سمیت بالی ووڈ اداکاروں کی جانب سے شیئر کیا گیا اور مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیا گیا۔
اتھیا شیٹی اور کے ایل راہول کے ہاں ننھے مہمان کی آمد
روہت شرما کی اہلیہ نے بھی ’آل آئیز آن رفح‘ پوسٹ انسٹاگرام اسٹوری میں شیئر کی جس کے بعد انہیں تنقید کا نشانہ بنایا گیا تو انہوں نے پوسٹ ڈیلیٹ کردی۔
کرکٹر کی اہلیہ کا غزہ کے مظلوم فلسطینیوں کے حق میں اس پوسٹ کو شیئر کرنا ہی تھا کہ اُن پر بھارتیوں نے تنقید کی بوچھاڑ کر دی تھی۔