پیر, مارچ 17, 2025
اشتہار

رومن رینز اور گولڈ برگ کا مقابلہ، جیتا کون؟

اشتہار

حیرت انگیز

جدہ: سعودی عرب میں منعقدہ ڈبلیو ڈبلیو ای کے میگا ایونٹ ایلی منیشن چیمبر میں رومن رینز نے گولڈ برگ کو ہرا کر ٹائٹل کا کامیاب دفاع کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے شہر جدہ میں ریسلنگ کا رنگا رنگ میلا سجا جس میں شائقین کو رومن رینز اور گولؑڈ برگ کے مقابلے کا بے تابی سے انتظار تھا، مقابلے میں رومن رینز نے گولڈ برگ کو پچھاڑ کر یونیورسل ٹائٹل پھر سے اپنے نام کرلیا۔

گولڈ برگ نے اپنا اسپیئر لگا کر رومن رینز کو رنگ میں گرا دیا لیکن رینز پھر سے اٹھ کھڑے ہوئے۔

رومن رینز نے حریف ریسلر کو سپر مین پنچ لگائے اور آخر میں گولڈ برگ رینز کے اسپیئر کے آگے ڈھیر ہوگئے اور ٹائٹل رینز کے ہی نام رہا۔

واضح رہے کہ رومن رینز ایک سال سے زائد عرصے تک یونیورسٹل ٹائٹل اپنے نام کیے ہوئے ہیں، گولڈ برگ نے انہیں چیلنج کیا تھا جس میں انہیں شکست کھانی پڑی۔

اس سے قبل گولڈ برگ نے بروک لیسنر کو چند منٹوں میں ہی شکست دی تھی لیکن رینز کے آگے ان کی ایک نہ چل سکی۔

ایک اور مقابلے میں رے مسٹریو نے دی مز کو باآسانی شکست دی، دی مز کو ڈومینک مسٹریو نے رنگ کے باہر سے پنچ لگا کر واپس رنگ میں پھینکا تو رے مسٹریو نے دی مز کو رنگ میں ڈھیر کردیا۔

اہم ترین

نعمان ناصر
نعمان ناصرhttps://arynews.tv/
صحافی و بلاگر، 8 سال سے اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں

مزید خبریں