ہفتہ, مئی 25, 2024
اشتہار

رومانیہ کا ورک ویزا کیسے حاصل کیا جائے؟

اشتہار

حیرت انگیز

رومانیہ یورپی یونین کا رکن ملک ہے، جو بیرون ملک روزگار کے مواقع تلاش کرنے والے افراد کے لیے ایک پرکشش مقام بن چکا ہے۔

رومانیہ کے ورک ویزے کو رومانیہ کا ایمپلائمنٹ ویزا بھی کہا جاتا ہے، یہ ان غیر ملکی شہریوں کو جاری کیا جاتا ہے جو رومانیہ کی کسی کمپنی میں ملازمت کے لیے رومانیہ جانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ یہ ورک ویزا ہر اس غیر ملکی کے لیے لازمی ہے جو سوئس یا یورپی شہری نہ ہو، اور رومانیہ کا ورک ویزا آپ کو تب ملے گا جب آجر رومانیہ کے انسپکٹر جنرل فار امیگریشن کو درخواست دے کر آپ کی طرف سے ورک پرمٹ حاصل کرے۔

ورک پرمٹ ملنے کے بعد درخواست دہندہ رومانیہ کے ورک ویزے کے لیے درخواست دے گا، اور ورک ویزے کے لیے ورک پرمٹ کے اجرا کی تاریخ سے 60 دنوں کے اندر درخواست دینا ضروری ہے۔

- Advertisement -

رومانیہ کے ورک ویزے کے لیے ضروری کاغذات

پاکستان میں رومانیہ کے سفارت خانے کے مطابق رومانیہ کے ورک ویزے کے لیے درخواست درج ذیل دستاویزات کے ساتھ جمع کرانی ہوگی:

مطلوبہ قیام سے کم از کم تین ماہ زیادہ میعاد والا پاسپورٹ
شناختی کارڈ کی کاپی
دو تازہ رنگین تصاویر، سائز 3 سینٹی میٹر بائی 4 سینٹی میٹر، سفید پس منظر میں لی گئی تصاویر
بھرا ہوا ویزا درخواست فارم
رومانیہ میں بھرتی کرنے والی ایجنسی سے سفارش کا خط (اگر قابل اطلاق ہو)
رومانیہ کے لیے بُک راؤنڈ ٹرپ فلائٹ ٹکٹ کا ثبوت
میڈیکل انشورنس جو رومانیہ میں قیام کی پوری مطلوبہ مدت کا احاطہ کرتا ہو، کم از کم کوریج ویلیو 50 ہزار یورو (اصل اور کاپی) کے ساتھ
اصل ورک پرمٹ جو رومانیہ کے امیگریشن آفس نے جاری کیا ہو
رومانیہ میں قیام کی مدت کے دوران گزارے کے لیے کافی اخراجات کی دستیابی کا ثبوت، کم از کم ضمانت شدہ اجرت کے برابر
اپنے ملک میں حکام کی طرف سے جاری کردہ مجرمانہ ریکارڈ یا مساوی دستاویز
رہائش کا ثبوت
پولیو ویکسینیشن سرٹیفکیٹ

آن لائن درخواست

رومانیہ میں ورک ویزے کے لیے درخواست دینے کے لیے، آپ وزارت خارجہ کی آفیشل ویب سائٹ ملاحظہ کر سکتے ہیں۔ ویب سائٹ پر ویزا درخواست فارم کا ملے گا، جس میں فراہم کردہ ہدایات پر عمل کرتے ہوئے تمام ضروری دستاویزات منسلک کریں۔

یہ یاد رکھیں کہ ورک پرمٹ حاصل کرنے کے 60 دنوں کے اندر ویزے کی درخواست جمع کرانی ہوگی۔

آن لائن درخواست کے لیے درست ای میل ایڈریس کا استعمال کریں، وزارت خارجہ کے سرکاری پورٹل کے ذریعے ورک ویزے کی درخواست کی حیثیت آسانی سے چیک کی جا سکتی ہے، آپ کو اپنا فائل نمبر اور پاس ورڈ فراہم کرنا ہوگا۔

ورک ویزے کی فیس اور پروسیسنگ کا وقت

پاکستان میں رومانیہ کے سفارت خانے کے مطابق رومانیہ کے ورک ویزے کی پروسیسنگ فیس 150 امریکی ڈالر ہے۔ اور ورک پرمٹ حاصل کرنے کے لیے پروسیسنگ کا وقت کم از کم 30 دن ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں