تازہ ترین

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

ریاض موٹر شو میں دنیا کی واحد تیز ترین کار پیش، خریدار کون ہوگا؟

ریاض : سعودی عرب میں سجا ’ریاض موٹر شو‘ میں پہلی نیلامی معروف فٹبالر رونالڈینو نے اپنے نام کرلی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے دارلحکومت میں سجا ’ریاض موٹر شو‘ گاڑیوں کے شوقین افراد کےلیے مثالی جگہ ہے، جہاں کلاسیک اور اسپورٹس کار سمیت تمام اقسام کی گاڑیاں موجود ہیں۔

آپ کلاسیک گاڑیوں میں دلچسپی رکھتے ہوں یا مستقبل کی گاڑیوں کے دیوانے ہوں۔ ریاض موٹر شو میں آپ کو تمام اقسام کی گاڑیاں ملے گی، جس کا افتتاح محکمہ تفریحات سعودیہ کے سربراہ شیخ ترکی آل شیخ نے جمعرات کو کیا تھا۔

ریاض موٹر شو میں ایک ایسی گاڑی پیش کی گی ہے جو پوری دنیا میں صرف ایک ہے اور دنیا کے کسی ملک میں اس ماڈل کی گاڑی موجود نہیں کیونکہ اسے خصوصی ریاض سیزن کےلیے تیار کیا گیا تھا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اس پرآسائش کار کو 2030 کا نام دیا گیا ہے جس کا افتتاح گزشتہ روز برازیل کے مشہور فٹبالر رونالڈینو کی موجودگی میں کیا گیا۔

اسپورٹس کار 2030 میں کمپنی دو الیکڑک انجن بھی نصب کیے اور اس کار کی سب سے اہم خاصیت یہ ہے کہ 2030 صرف ساڑھے 3 سیکنڈ میں 100 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے لگتی ہے۔

خصوصی طور پر تیار کی گئی 2030کے انجن 376 کلو واٹ کے ہیں جب کہ گاڑی کا وزن 1900 کلوگرام ہے اور ایک مرتبہ چارج کرنے پر یہ گاڑی 365 کا فاصلہ طے کرسکتی ہے۔

ریاض موٹر شو کے دوران برازیل کے مشہور فٹبالر نے نیلامی کے دوران اسٹون مارٹن اے ایم آر ریپڈ ساخت کی گاڑی کا انتخاب کیا ہے جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہورہی ہے۔

 

واضح رہے کہ رونالڈینو ٹیک بال ٹورنامنٹ میں شرکت کےلیے سعودی عرب میں پہلے سے موجود ہیں۔

ریاض موٹر شو میں دنیا بھرکی 1200سے زیادہ کلاسیکل اور نادر گاڑیاں لائی گئی ہیں جس کی نیلامی کا لائسنس آل شیخ نے حاصل کررکھا ہے۔

Comments

- Advertisement -