پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

رونالڈو اور سعودی کلب میں اربوں ڈالرز کا معاہدہ طے پا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

پرتگال کے عالمی شہرت یافتہ اسٹار فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو اور سعودی فٹبال کلب النصر کے درمیان اربوں ڈالرز کا معاہدہ طے پاگیا۔

العربیہ کے مطابق ہسپانوی اخبار Marca نے اپنی ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ کرسٹیانو رونالڈو اور النصر فٹبال کلب میں 207 ملین ڈالرز کا معاہدہ طے پایا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ معاہدے کے مطابق رونالڈو ڈھائی سال تک کلب کا حصہ رہیں گے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ 40 سال کی عمر تک فٹبال کھیلیں گے۔

اسٹار فٹ بالر اور کلب کے درمیان معاہدے پر اتفاق ہوگیا ہے تاہم اس کا باضابطہ اعلان ہونا باقی ہے۔ خیال رہے کہ النصر سعودی عرب کے کامیاب کلبوں میں سے ایک ہے۔

اس سے قبل سی بی ایس اسپورٹس نے کلب کے قریبی ذرائع کا حوالہ دے کر بتایا تھا کہ النصر رونالڈو کی خدمات حاصل کرنے میں گہری دلچسپی رکھتا ہے۔

گزشتہ دونوں رونالڈو نے مانچسٹر یونائیٹڈ فٹبال کلب سے علیحدگی کا اعلان کیا تھا۔ کلب نے اپنے جاری کردہ اعلامیہ میں بتایا تھا کہ پرتگال کے فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو فوری طور پر کلب سے علیحدہ ہونے جا رہے ہیں۔

اعلامیہ میں کہا گیا تھا کہ کرسٹیانو رونالڈو باہمی معاہدے کے ذریعے کلب چھوڑ رہے ہیں، کلب ان کی شراکت کا شکریہ ادا کرتا ہے، فٹبالر نے 346 مقابلوں میں 145 گول اسکور کیے۔

رونالڈو نے اپنے ایک انٹرویو میں کلب پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ کلب نے دھوکہ دہی کا احساس دلایا اور کلب کے منیجر ایرک ٹین ہیگ مجھے زبردستی اسکواڈ سے باہر کرنے کی کوشش کر رہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مجھے ایسا لگتا ہے کچھ لوگ مجھے نہ صرف اس وقت بلکہ ماضی میں بھی کلب میں ناپسند کرتے تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں