اشتہار

رونالڈو نے سعودی کلب النصر کے ساتھ معاہدے پر دستخط کردیے، سالانہ کتنا معاوضہ ملے گا؟

اشتہار

حیرت انگیز

پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے سعودی عرب کے کلب النصر کے ساتھ دو سالہ معاہدے پر دستخط کردیے ہیں انہیں سالانہ 75 ملین ڈالر معاوضہ ملے گا۔

عرب میڈیا کے مطابق اسٹار فٹبالر اور پرتگال کے کپتان کرسٹیانو رونالڈو نے سعودی عرب کے کلب النصر کے ساتھ دو سالہ معاہدے پر دستخط کردیے ہیں۔ اس معاہدے کے تحت کلب انہیں سالانہ 75 ملین ڈالر معاوضہ دے گا۔

سماجی رابطے کی سائٹ انسٹاگرام پر رونالڈو اور سعودی فٹبال کلب سے معاہدے کا اعلان کیا گیا اور تصویر شیئر کی۔ جس میں اسٹار فٹبالر کو خوش آمدید کہا گیا ہے۔

- Advertisement -

سوشل میڈیا پر اس تصویر کے ساتھ النصر کلب کی جانب سے پیغام میں کہا گیا ہے کہ آج تاریخ بن رہی ہے۔ یہ ایک ایسا دستخط ہے جو نہ صرف ہمارے کلب کو مزید کامیابی حاصل کرنے کی ترغیب دے گا بلکہ ہماری لیگ، قوم اور آنے والی نسلوں، لڑکوں اور لڑکیوں کو خود کا بہترین ورژن بننے کی ترغیب دے گا۔ کرسٹیانو کو اپنے نئے گھر میں خوش آمدید۔

 

واضح رہے کہ رونالڈو نے گزشتہ ماہ انگلش پریمیئر لیگ جائنٹس مانچسٹر یونائیٹیڈ کو ایک دھماکا خیز ٹی وی انٹرویو کے بعد چھوڑ دیا تھا۔ اپنے انٹرویو میں فارورڈ نے کلب پر دھوکا دہی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ کلب کی جانب سے دھوکا دہی محسوس کرتے ہیں اور اپنے ڈچ منیجر ایرک ٹین ہیگ کا احترام نہیں کرتے۔

کرسٹیانو رونالڈو جو قطر میں کھیلے گئے فیفا ورلڈ کپ 2022 کو ممکنہ طور پر اپنا آخری ورلڈ کپ قرار دے چکے ہں انہوں نے قطر ورلڈ کپ میں گھانا کے خلاف اپنی ٹیم کے ابتدائی گروپ ایچ کے کھیل میں پنالٹی حاصل کرنے کے بعد پانچ ورلڈ کپ میں گول کرنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے تھے۔

پُرتگال کو کوارٹر فائنل میں مراکش کے ہاتھوں ناقابل یقین شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں