جمعہ, مئی 9, 2025
اشتہار

مراکش کے ہاتھوں اپ سیٹ شکست پر رونالڈو آبدیدہ ہوگئے

اشتہار

حیرت انگیز

دوحہ: مراکش فٹبال ٹیم کے ہاتھوں اپ سیٹ شکست پر عالمی شہرت یافتہ اسٹار فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو آبدیدہ ہوگئے۔

فیفا ورلڈ کپ 2022 کے کوارٹر فائنل میں مراکش نے پرتگال کو 0-1 سے ہرا کر ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا۔

جہاں مراکشی کھلاڑیوں نے فتح کی خوشی منائی وہیں کرسٹیانو رونالڈو ڈریسنگ روم لوٹتے ہوئے رو پڑے۔

سوشل میڈیا پر کرسٹیانو رونالڈو کے رونے کی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہو رہے ہیں۔ اسٹار فٹبالر کو دنیا بھر میں کافی پسند کیا جاتا ہے۔

ممکنپ طور پر یہ فیفا ورلڈ کپ کرسٹیانو رونالڈو کے کیریئر کا آخری ورلڈ کپ تھا اور یہی وجہ ہے کہ شائقین دکھی ہیں۔

https://twitter.com/WolfRMFC/status/1601622792927350784?s=20&t=CltTjdZUn9XFKCGATK5GVw

 

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں