اشتہار

کراچی میں دو منزلہ گھر کی چھت گر گئی، ایک شخص جاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی کے علاقے پٹیل پاڑہ کے قریب دو منزلہ گھر کی بالائی منزل کی چھت گر گئی۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق مکان کی چھت گرنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا جبکہ پانچ زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا.

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے افسوسناک واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے کمشنر کراچی سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی۔ انہوں نے زخمیوں کو علاج کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کر دی۔

- Advertisement -

خیال رہے کہ چند روز قبل پرانا گولیمار میں شاہ نواز چوک کے قریب مکان کی چھت گرنے سے دو  شہری جاں بحق اور 2 زخمی ہوئے تھے۔

جاں بحق ہونے والوں میں مرد اور خاتون شامل تھیں جن کی شناخت محمد علی اور سلطانہ کے نام سے ہوئی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں