The news is by your side.

Advertisement

‘روزویلٹ کی نجکاری نہیں کی جارہی بلکہ تزئین و آرائش کی جائےگی’

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے شہری ہوابازی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ روزویلٹ کی نجکاری نہیں کی جارہی بلکہ تزئین و آرائش کی جائےگی، ادارےمیں کوئی چیزغلط نہیں ہونےدوں گا،ایسےبہت سےمعاملات ہیں جو نوٹس میں آئےان کیخلاف کارروائی ہوگی۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام پاور پلے میں گفتگو کرتے ہوئے غلام سرور نے کہا کہ عالمی سطح پراس وقت انٹرنیشنل فلائٹ آپریشنزویسےہی معطل ہیں ہم خصوصی پروازیں چلارہےہیں،اس وقت تمام بڑی ایئرلائنزاس وقت گراؤنڈہیں لوگوں کونکال رہی ہیں لیکن ہم نےابھی تک پی آئی اےمیں ڈاؤن سائزنگ وغیرہ کچھ نہیں کیا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم نےادارے میں جعلی لائسنس اور ڈگریوں پر کارروائی کی ہے،مشکوک لائسنس والےپائلٹس کیخلاف کارروائی جاری ہے ہمیں لوگوں کی سیفٹی عزیزہے اور ادارےمیں شفافیت لارہےہیں۔

غلام سرور کا کہنا تھا کہ پی آئی اے چھوٹی ایئرلائن ہے10سالوں میں5حادثات ہوئےتو اس کامطلب کہیں تو گڑبڑ ہے، دنیاکی بڑی ایئرلائنز ہیں وہاں سالوں میں حادثات نہیں ہوتے، پی آئی اے کا 30جہازوں کافلیٹ ہےاور10سالوں میں5حادثات ہوئے۔

اپوزیشن کی تنقید پر انہوں نے کہا کہ مائنس ون جیسی باتوں کاحقیقت سےکوئی تعلق نہیں ہے، پاکستان تحریک انصاف میں عمران خان کاکوئی متبادل نہیں ہے اپوزیشن کایہ ہی کام ہوتاہےکہ حکومتی صفوں میں انتشارپیداکرے، اپوزیشن نےہی واویلاکیاجس پروزیراعظم عمران خان نےجواب دیا، عمران خان نےکہاتھامائنس ون نہیں ہوگااوراگرہوگابھی تومیراہی نظریہ چلےگا۔

fb-share-icon0
Tweet 20

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں