جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

حیدر علی ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے اہم کھلاڑی قرار

اشتہار

حیرت انگیز

نیوزی لینڈ کے سابق کھلاڑی روس ٹیلر نے قومی ٹیم کے نوجوان بیٹر حیدر علی کو ورلڈ کپ کے لیے اہم کھلاڑی قرار دے دیا۔

کیوی بیٹر روس ٹیلر کا بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائر ہونے کے بعد یہ پہلا آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ہے  جس سے متعلق انہوں نے کہا کہ میں رسی کے دوسری طرف سے دیکھنے کے لیے ایک مختلف تجربے کی تیاری کر رہا ہوں۔

سابق کیوی بیٹسمین نے کہا کہ میں ایکشن کو جاری رکھنے اور خاص طور پر کچھ نوجوان بلے بازوں کی طرف سے پرجوش ہونے کا منتظر ہوں۔

- Advertisement -

سابق کیوی بیٹر نے تسلیم کیا کہ بابر اعظم اور محمد رضوان کی طرف سے ہمیشہ بہت زیادہ رنز بنائے جائیں گے اور انہیں اکثر اننگز میں بہت سی گیندوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

روس ٹیلر نے مزید کہا کہ پاکستانی ٹیم کو حیدر علی جیسے لڑکوں کی ضرورت ہو گی تاکہ وہ نیچے کے بیٹنگ آرڈرز پر آ کر جارحانہ کھیل سکے۔

انہوں نے کہا کہ ایسا اکثر نہیں ہوتا ہے کہ بابر اور رضوان دونوں ہی ناکام ہوں گے، ان میں سے ایک کو عموماً 40 یا 50 گیندوں کا سامنا کرنا پڑے گا، اس لیے انہیں اپنے ارد گرد تیزی سے بیٹنگ کرنے کے لیے دوسرے لڑکوں کی ضرورت ہے اور حیدر علی یقیناً ایسا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

واضح رہے کہ حیدر علی تواتر سے مواقع ملنے کے باوجود اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھانے میں ناکام رہے ہیں اور سوشل میڈیا پر بھی کرکٹ شائقین کی جانب سے ان کی بیٹنگ تکنیک پر تنقید کی جاتی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں