اشتہار

عوام کیلیے جینا مزید دشوار، آج سے روٹی مہنگی ہوگئی

اشتہار

حیرت انگیز

غربت کی چکی میں پستے عوام کے لیے جینا مزید دشوار ہوگیا ہے روٹی آج سے مزید مہنگی ہوگئی ہے متحدہ نان روٹی ایسوسی ایشن نے اعلان کردیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ملک کا بڑا طبقہ پہلے ہی مہنگائی کے پہاڑ کے بوجھ تلے دبا زندگی کی گاڑی بمشکل گھسیٹ رہا ہے اب روٹی کی قیمت میں مزید اضافے کے اعلان نے ان کی مشکلات میں مزید اضافہ کردیا ہے۔ متحدہ نان روٹی ایسوسی ایشن نے آج سے نان اور روٹی کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کیا ہے۔

متحدہ نان روٹی ایسوسی ایشن لاہور کی جانب سے نان اور روٹی کی قیمت میں دو سے پانچ روپے اضافے کا اعلان کیا گیا ہے جس کے بعد آج سے روٹی 16 جب کہ نان 30 روپے میں فروخت کیا جائے گا۔

- Advertisement -

یہ بھی پڑھیں: گھر میں آٹا ختم، ماں باپ کی دو دن کے وقفے سے خود کشی

اس اضافے کے جواز میں نان روٹی ایسوسی ایشن کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ حکومت سستا آٹا اور فائن میدہ فراہم کرنے میں ناکام رہی ہے جس کے باعث قیمتوں میں اضافہ ناگزیر ہوچکا ہے۔
دوسری جانب روٹی اور نان کی قیمت میں اضافے کے اعلان کے بعد غریب عوام کا کہنا ہے کہ وہ تو پہلے ہی مہنگائی کے مارے ہوئے ہیں لیکن حکمران کہاں سو رہے ہیں اور کب خواب غفلت سے جاگیں گے؟

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں