منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

حکمران جماعت کے امیر ترین رہنما کی کاوش، فٹ پاتھ پر سونے والوں کے لیے کوڑے دان کا بستر تیار

اشتہار

حیرت انگیز

لندن: برطانیہ کے امیر ترین تاجر اور حکمراں جماعت کے رہنما پیٹر ڈاوی نے بے گھر افراد کے لیے سستا ترین منصوبہ متعارف کرادیا۔

پیٹرڈاوی نے رات کو فٹ پاتھ پر سونے والے بے گھر افراد کے لیے پلاسٹک کے کوڑے دانوں کی مدد سے بستر تیار کیا جس میں کوئی بھی شخص رات بھر سکون کی نیند لے سکتا ہے۔

کنزر ویٹیو (بریگزیٹ) پارٹی سے تعلق رکھنے والے رہنما نے اپنی اس انوکھی ایجاد کی ویڈیو انٹرنیٹ پر شیئر کی جسے صارفین نے بہت زیادہ پسند کیا۔ انہوں نے بتایا کہ کوڑے دان کے بستر کو ’سلیپنگ پاڈ‘ کا نام دیا ہے۔

- Advertisement -

پیٹرڈاوی کا کہنا تھا کہ انہیں پہلی بار سپلیپنگ پاڈ تیار کرنے کا خیال کچے کے ڈبے سے گاڑی تیار کرنے کے بعد آیا کیونکہ ڈبے میں بیٹھنے کے بعد احساس ہوا کہ یہ کافی آرام دہ ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ یہ بستر تو نہیں مگر بے گھر افراد کے لیے یہ اچھا تحفہ ہوسکتا ہے کیونکہ وہ کھلے آسمان تلے سونے سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔

سیاسی رہنما کا کہنا تھا کہ ’مجھے فٹ پاتھ اور سڑکوں پر سونے والوں کو دیکھ کر بہت افسوس ہوتا تھا، کیونکہ زمین ہموار نہیں اور بعض اوقات تو گھانس تک گھیلی ہوتی ہے، ایسے میں کسی بھی شخص کے لیے سونا کسی تکلیف سے کم نہیں ہوتا، مجھے کئی بار اس بات کا احساس ہوا جس کے بعد میں نے لوگوں سے بات کی اور اُن کی شکایت کو دور کرنے کا فیصلہ کیا‘۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ ’بے گھر افراد کے مسائل حل کرنا میرے بس کی بات نہیں البتہ میں اُن کی تکلیف کم کرنے کے لیے کوشش کررہا ہوں‘۔

پیٹرڈاوی کا کہنا تھا کہ سلیپنگ پاڈ دو پلاسٹک کے ڈبوں کو ملا کر بنایا گیا، جس کی مالیت تقریباً 100 پاؤنڈ کے قریب بنتی ہے اور اس میں اتنی گنجائش ہوتی ہے کہ انسان آرام سے لیٹ جائے۔

انہوں نے بتایا کہ میں خود اس ڈبے میں لیٹ کر تھوڑی نیند لے چکا ہوں، مجھے تو بہت اچھا احساس ہوا مگر یہ ضروری نہیں کہ سب کو یہ خیال پسند آئے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں