جمعہ, جنوری 17, 2025
اشتہار

131 سالہ تاریخ تبدیل ، غیر ملکی ادارہ خاتون کی صلاحیتوں کا معترف

اشتہار

حیرت انگیز

لندن : برطانوی اخبار فائنینشل ٹائمز کی 131 سالہ تاریخ میں لبنانی خاتون رولاخلاف کو پہلی خاتون ایڈیٹر مقرر کردیا گیا، وہ اگلے برس جنوری میں اپنے عہدے کا منصب سنبھالیں گی، خلّاف نے کہا کہ فائنینشل ٹائمز کی مدیر مقرر کیا جانا میرے لئے بڑی عزت کا مقام ہے۔

تفصیلات کے مطابق لندن سے شائع ہونے والے کثیر الاشاعت برطانوی انگریزی روزنامہ فائنینشل ٹائمز نے 131 سالہ تاریخ بدل ڈالی اور پہلی مرتبہ لبنانی نژاد خاتون رولا خلّاف کو اخبار کا ایڈیٹر مقرر کردیا گیا، رولا معروف سینئر برطانوی صحافی لی اونل باربر کی جگہ عہدے کا منصب سنبھالیں گی۔

باربر اگلے برس جنوری میں اخبار کی عہدے سے الگ ہوں گے، وہ چودہ برس فائنینشل ٹائمز کے ایڈیٹر رہے جبکہ جبکہ انھوں نے جاپانی کمپنی Nikkei کے ملکیت اس موقر اخبار کے ساتھ 34 برس کام کیا۔

- Advertisement -

لبنان سے تعلق رکھنے والی رولا خلّاف ان خواتین کی فہرست میں شامل ہونے جا رہی ہیں جنہوں نے امریکا اور برطانیہ کے بڑے اخبارات میں ادارتی سربراہ کے طور پر فرائض سرانجام دیے ہیں۔

ایڈیٹر مقرر ہونے پر خلّاف نے کہا کہ فائنینشل ٹائمز کی مدیر مقرر کیا جانا میرے لئے بڑی عزت کا مقام ہے، میں رو لی اونل باربر کی غیر معمولی کامیابیوں کو بڑھاوا دینے کی متمنی ہوں۔ رولا خلّاف کی ’فوربز‘ نامی برنس میگزین میں شائع ہونے والی تحریروں کو بھی بہت زیادہ پذیرائی مل چکی ہے۔

خیال رہے رواں برس کے اختتام تک فائنینشل ٹائمز کے دس لاکھ قارئین ہیں جبکہ اخبار کی سرکولیشن کے 75 فیصد کے مساوی افراد اسے آن لائن پڑھتے ہیں۔

یاد رہے اس سے قبل گارجیئن اخبار کی کتھرائن وائنر بھی معروف برطانوی روزنامہ کی ایڈیٹر رہ چکی ہیں جبکہ امریکا میں جل ایبرمسن نیویارک ٹائمز کی ایڈیٹر رہی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں