اشتہار

پنجاب اورخیبرپختوانخواہ میں دھند کا راج، پروازیں تاخیرکا شکار

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور/ پشاور: پنجاب اورخیبرپختوانخواہ میں شدید دھند کے سبب ذرائع نقل و حمل متاثر، کئی ملکی اورغیرملکی پروازیں تاخیر کا شکارہیں۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب اورخیبرپختوانخواہ کےعلاقوں میں دھند کا راج ہے جس کے سبب موٹروے پر ڈرائیونگ کرنے والے افراد شدید مشکلات کا شکار ہیں۔

موٹروے پولیس کے مطابق ایم ون اسلام آباد سے پشاور تک دھند کے سبب حد نگاہ 20سے 30میٹر ہے جبکہ جی ٹی روڈپرکھاریاں سے پشاورتک شدید دھند ہے اوروہاں حد نگاہ 20سے 50میٹر تک ہے ، پولیس کی جانب سے ڈرائیورز کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ دھند کی وجہ سے محض بے حد مجبوری سفرکیا جائے اور دورانِ ڈرائیونگ رفتار ہلکی جبکہ فوگ لائٹس کا استعمال یقینی بنایا جائے۔

- Advertisement -

پنجاب میں ملتان، ساہیوال، خانیوال، لودھراں اوربہاولپورمیں شدید دھند چھائی ہوئی ہے اور بیشتر مقامات پرحد نگاہ صفر رہ گئی ہے۔

پشاورریجن اوراس کے گردو نواح میں شدید دھند چھائی ہوئی ہے جس کے سبب باچا خان ایئرپورٹ پر لینڈنگ ممکن نہیں لہذا کراچی سے پشاور آنے والی پرواز دو گھنٹے تاخیر کا شکار ہے جبکہ راولپنڈٰی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بھی پروازوں کا نظام بری طرح متاثرہوا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں