جمعہ, اپریل 4, 2025
اشتہار

رائل چینلجرز کے ساتھی پلیئر نے ویرات کوہلی کی انگلی پر دانت کاٹ لیا

اشتہار

حیرت انگیز

آئی پی ایل فرنچائز رائل چیلنجرز بنگلورو کے جواں سال پلیئر نے اپنے سینئر پلئر اور بھارتی اسٹار بیٹر ویرات کوہلی کی انگلی پر دانت کاٹ لیا۔

بھارت میں زیادہ تر نوجوان کرکٹر ویرات کوہلی کے آس پاس ہونے پر ہچکچاتے ہیں لیکن رائل چیلنجرز بنگلورو کے سواستیک چکارا ایسے پلیئر نہیں ہیں، 20 سالہ چکارا نے اس سے قبل گزشتہ ہفتے کوہلی کا بیگ کھولا تھا اور کوہلی کا پرفیوم ان سے پوچھے بغیر استعمال کیا۔

تاہم اپنی سالگرہ پر سواستیک چکارا نے کوہلی سے بے تکلفی کی حد کردی، نوجوان کرکٹر نے پوری آرسی بی ٹیم کے اپنی سالگرہ منائی اور کوہلی کی انگلی پر کاٹنے کے ساتھ ان سے سالگرہ کے تحفے کے طور پر گھڑی کا بھی تقاضہ کیا۔

آر سی بی کی طرف سے پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں، چکارا نے کیک کاٹا اور کوہلی کو کھلایا، تاہم جب کوہلی کی کیک کھلانے کی باری آئی تو چکارا نے کوہلی کی انگلی کو اپنے دانتوں کے درمیان دبا لیا اور اسے چھوڑنے سے انکار کردیا۔

ایسے میں ویرات کوہلی نے ان سے کہا کہ کم از کم، میری انگلی چھوڑ دو، اس ابت پر کوہلی اور چکارا دنوں ہنس پڑے، اس دوران چکارا نے کیمرے کی طرف دیکھا اور کہا کہ ویرات بھائی سے 2-3 گھڑی گفٹ کروا دو۔

اس کے بعد چکارا اپنے باقی ساتھیوں کی طرف چلے گئے جبکہ ٹیم میٹس نے ان کے چہرے پر تھوڑا سا کیک لگادیا، نوجوان کرکٹر نے بیٹنگ کوچ دنیش کارتک اور ہیڈ کوچ اینڈی فلاور کو بھی کیک کھلایا۔

خیال رہے کہ آئی پی ایل میں گجرات ٹائٹنز سے کل میچ ہارنے کے باوجود آر سی بی تین میچوں میں 2 جیت کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر ٹاپ تھری ٹیموں میں موجود ہے۔

شاہ رخ خان اور ویرات کوہلی کا ’جھومے جو پٹھان‘ پر ڈانس ویڈیو وائرل

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں