پیر, جولائی 7, 2025
اشتہار

شاہی فرمان: مقامی وغیرملکی ہوجائیں ہوشیار!

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی عرب میں تمباکو نوشی کرنے والے شہریوں کیلئے پھر انتباہ جاری ہوا ہے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق فیڈریشن آف سعودی چیمبرز نے خبردار کیا ہے کہ تجارتی مراکز اور دکانوں پر 2014 میں جاری کردہ شاہی فرمان کے تحت انسداد تمباکو نوشی قانون نافذ ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ سعودی عرب میں کسی بھی تجارتی ادارے، شاپنگ سینٹر یا دکان میں سگریٹ نوشی کرنا یا اس حوالے سے خلاف ورزی پر 200 ریال کا جرمانہ مقرر ہے۔

اس ضمن میں سعودی چیمبرز نے ایک بار پھر متنبہ کیا ہے کہ تجارتی اداروں، شاپنگ سینٹرز اور دکان میں سگریٹ نوشی کرنے والے باز آجائیں بصورت دیگر ان کے خلاف ایکشن لیا جائے گا۔

مملکت میں تمباکو نوشی کے حوالے سے ممنوعہ مقامات میں مساجد، عوامی مقامات اور چوراہے شامل ہیں۔

علاوہ ازیں سرکاری اداروں، ان کی شاخیں، تعلیمی، صحت، کھیل اور ثقافتی ادارے چاہے وہ سرکاری ہوں یا نجی، بینک، فیکٹریاں، ادارے، نقل و حمل، خوراک اور مشروبات کی تیاری کے ادارے میں تمباکو نوشی نہیں کرسکتے۔

اسی طرح پروسیسنگ، پیکیجنگ، تیل پیداوار، نقل و حمل، تقسیم اور ریفائننگ، ایندھن اور گیس کی تقسیم کے اسٹیشن، گودام اور لفٹس میں بھی تمباکو نوشی پر پابندی عائد ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں