تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

مثالی خدمات پر غیرملکیوں کے لیے شاہی تمغہ

ریاض: سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے مملکت میں 10 مرتبہ خون کا عطیہ دینے پر 21 غیر ملکیوں کو شاہی تمغہ دینے کی منظوری دی ہے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں دس مرتبہ خون کا عطیہ دینے والوں کا تعلق مختلف ممالک سے ہے۔ انسانیت کے لیے اس مثالی خدمات پر خادم حرمین شریفین نے شاہی تمغہ کی منطوری دی۔

شاہی تمغہ پانے والوں میں محمد حسن ابو عریس، صہیب السوادی، بدر الحافظ، عبد الباسط کمال، عمرو الریحانی، ماجد العلیمی، بلال زہیر، الیاس ہاسومیاہ، واعظ الدین، احمد ناجو، احمد یحیی، اسامہ الکحلوت، کریسٹین باکولور، رائد الزمری، محمود العامود، عبد اللہ مسعود، اسامہ جمیل اور عبد المحسن فیض محمد شامل ہیں۔

اسی طرح محمد ایوب خان، منیر عبدہ، اشرف شمالی اور اشرف عزمی کو بھی شاہی تمغہ ملے گا۔

خیال رہے کہ وزارت صحت کی جانب سے ایسے مریضوں کو جنہیں خون کا عطیہ درکار ہوتا ہے کے لیے خون جمع کرنے کی مہم وقتافوقتا شروع کی جاتی ہے۔

سعودی کے تمام شہروں میں قائم بلڈ بینکوں کے علاوہ خصوصی مہمات کے تحت موبائل یونٹس بھی مختلف مقامات پر بھیجے جاتے ہیں جہاں لوگ آکر اپنے خون عطیہ کرتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -