جمعہ, جنوری 31, 2025
اشتہار

کیا حنا خان نے کینسر کے علاج کی تفصیلات خفیہ رکھنے کیلیے ڈاکٹر کو رشوت دی؟

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بھارتی اداکارہ اور چھاتی کے کینسر سے متعلق آگاہی کی سرگرمیوں میں حصہ لینے کیلیے مشہور روزلین خان نے حنا خان پر کینسر کے علاج کی تفصیلات خفیہ رکھنے کیلیے ڈاکٹر کو رشوت دینے کا الزام عائد کر دیا۔

انڈین میڈیا کی رپورٹس کے مطابق حالیہ انٹرویو میں روزلین خان نے کہا کہ ڈاکٹر مندار ناڈکرنی کا اس معاملے پر عوامی سطح پر بات کرنے سے انکار ’رشوت‘ لینے کی وجہ سے ہو سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کینسر میں مبتلا حنا خان کی نئی تصاویر دیکھ کر مداحوں کی آنکھیں نم ہو گئیں

روزلین خان نے کہا کہ یہ دیکھ کر حیرت ہوتی ہے کہ ڈاکٹر مندار ناڈکرنی جنہوں نے میرا علاج بھی کیا اس معاملے پر کھل کر اور واضح طور پر سامنے نہیں آ رہے، بحیثیت ڈاکٹر ان کی اخلاقی اور سماجی ذمہ داری ہے کہ وہ تفصیلات بتائیں تاکہ موذی مرض میں مبتلا مریضوں کو کوئی گمراہ نہ کر سکے، لیکن پتا نہیں وہ خاموش کیوں ہیں؟ ممکن ہے کہ حنا خان نے انہیں خاموش رہنے کیلیے رشوت دی ہو۔

’معاملے میں کچھ گڑبڑ ہے کہ آنکولوجسٹ اتنے بڑے معاملے پر خاموش ہیں جس سے ان کے پیشہ پر بھی سوالات اٹھتے ہیں۔ حنا خان کے کے مطابق سرجری میں 7 سے 8 گھنٹے لگنے تھے لیکن یہ 15 گھنٹے تک جاری رہی جس سے کینسر کے دیگر مریضوں اور ماہرین میں تشویش پائی جاتی ہے۔ حنا خان اپنی سرجری کی تفصیلات کے حوالے سے میڈیا سے کیوں گریز کر رہی ہیں اور اسپتال کا عملہ بھی اس معاملے پر بات کرنے سے کیوں انکار کر رہا ہے؟‘

بھارتی اداکارہ نے کہا کہ اگر حنا خان معاملہ واضح نہیں کرنا چاہتیں تو ڈاکٹر کی ذمہ داری ہے کہ وہ سامنے آئیں اور سچ بولیں، کیا ان کی اخلاقی اور سماجی ذمہ داری نہیں ہے؟

روزلین خان نے یہ بھی انکشاف کیا کہ میں نے پرسوں ڈاکٹر مندار ناڈکرنی کو میسج کر کے پوچھا ایل ڈی فلیپ کے ساتھ ماسٹیکٹومی میں کتنا وقت لگتا ہے لیکن انہوں نے جواب نہیں دیا۔

اس سے قبل اسٹیج 4 کے کینسر سے بچ جانے والی روزلین خان نے حنا خان کو چیلنج کیا تھا کہ وہ سامنے آئیں اور علاج کے بارے میں کھل کر بات کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں