اسلام آباد : وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ سی پیک کےبڑےمنصوبےپاورسیکٹرکےہیں اور ساتھ ساتھ سی پیک کے ذریعے 3 خصوصی اقتصادی زونز بھی بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے سی پیک سے متعلق کہا ہے کہ سی پیک کے 2 ہزار میگاواٹ کے بجلی کے منصوبے شروع کیے جائیں گے، سی پیک کے ذریعے 3 خصوصی اقتصادی زونز بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ علامہ اقبال، رشکئی اور بوستان معاشی زونز بنائے جائیں گے، 3 اہم ہائیڈل منصوبوں پر کام شروع ہوگا البتہ دھابیجی اقتصادی زون کرونا وائرس کی وجہ سے رک گیا ہے۔
اسد عمر کا کہنا تھا کہ دیامر بھاشا ڈیم، مہمند ڈیم، داسو ڈیم سے 80 فیصد واپڈا کی استعداد بڑھے گی اور 2027 میں دیامر بھاشا ڈیم کا کام مکمل ہوجائے گا۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ دیامر بھاشا ڈیم کی ری سیٹلمنٹ کیلئے 30 ارب روپے خرچ کیے جاچکے ہیں، نولانگ ڈیم پر کام شروع کرنےکی منظوری دی جاچکی ہے جبکہ بلوچستان میں پانی کی فراہمی کیلئے اہم اقدامات کئے جارہے ہیں۔
عمران خان اپوزیشن کے اعصاب پر سوار رہتے ہیں، اسد عمر
وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کا مزید کہنا تھا کہ سندھ بیراج کی فزیبلٹی کیلئے پیسے مختص کردئیے ہیں۔