تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

نوجوان اداکارہ نے جیون ساتھی تلاش کرلیا، ویڈیو اور تصاویر سامنے آگئیں

کراچی: پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی نوجوان اداکارہ رباب ہاشمی نے جیون ساتھی تلاش کرلیا۔

ڈرامہ انڈسٹری میں اداکاری کی صلاحیتوں کو منوانے والی رباب ہاشم کی گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر تصاویر وائرل ہوئیں جن میں وہ پیلے رنگ کا جوڑا زیب تن کیے کھڑی تھیں۔

اداکارہ کے  ہاتھوں کی مہندی اور چہرے کی خوشی سے مداحوں نے اندازہ لگایا تھا کہ رباب خود ازدواجی بندھن میں بندھنے جارہی ہیں۔

مزید پڑھیں: ایک اور پاکستانی اداکارہ ازدواجی بندھن میں بندھنے جارہی ہیں؟

اداکارہ یا اُن کے اہل خانہ کی جانب سے اس کی کوئی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی تھی البتہ کچھ قریبی دوستوں نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر مایوں کی تصدیق کی اور بتایا تھا کہ کل اُن کی شادی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Rabab Hashim (@abbiehashim)

اداکارہ کی تصاویر دیکھ کر مداحوں نے شادی سے متعلق سوالات کیے کیونکہ رباب کافی دنوں سے اس معاملے پر بالکل خاموش تھیں البتہ اب رباب ہاشم نے خود ہی خاموشی توڑی اور وہ ساری حقیقت مداحوں کے سامنے لے آئیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Rabab Hashim (@abbiehashim)

اداکارہ نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ شعیب شمشاد نامی نوجوان کے ساتھ موجود تھیں۔ شعیب شمشار وہ نوجوان ہیں جنہیں رباب ہاشم نے جیون ساتھی کے لیے منتخب کیا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Rabab Hashim (@abbiehashim)

علاوہ ازیں رباب نے اپنی تقریب کی اور بھی تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Rabab Hashim (@abbiehashim)

Comments

- Advertisement -