جمعرات, جولائی 4, 2024
اشتہار

محرم الحرام کا چاند دیکھنے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 6 جولائی کو طلب

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : محرم الحرام کا چاند دیکھنے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 6 جولائی کو طلب کرلیا گیا، جس میں نئے اسلامی سال کے اغاز کا اعلان کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق محرم الحرام کے چاند کی رویت کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 6 جولائی کو کوئٹہ میں طلب کرلیا ، جس کی صدارت چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا محمد عبدالخبیر آزاد کریں گے۔

زونل کمیٹیوں کے اجلاس متعلقہ ہیڈکوارٹرز میں ہوں گے، اجلاس میں چاند کی رویت کا فیصلہ کیا جائے اور چیئرمین رویت ہلال کمیٹی نئے اسلامی سال کے اغاز کا اعلان کریں گے۔

- Advertisement -

واضح رہے نیا اسلامی سال اور ماہ شروع ہوتے ہی ملک بھر میں شہدا کربلا کی یاد میں مجالس اور جلوسوں کا اہتمام کیا جائے گا، وفاقی و صوبائی حکومتوں نے امن و امان کی صورتحال کو قابو میں رکھنے کے لیے سیکیورٹی کے خصوصی اقدامات بھی کیے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں