راولپنڈی : ایف سی نے پیرکوہ، ڈیرہ بگٹی، سرکی، مرغا فقیرزئی میں کامیاب آپریشن کرکے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کرکے چودہ غیرملکیوں کو گرفتار کرلیا۔
خیبرپختونخوا اوربلوچستان میں آپریشن ردالفساد کامیابی سےجاری ہے، پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فرنٹیئر کانسٹیبلری نے خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں آپریشن ردالفساد میں کاپیرکوہ، ڈیرہ بگٹی، سرکی، مرغا فقیرزئی میں کارروائی کی۔
اس دوران چودہ غیرقانونی مقیم افغان شہریوں کو گرفتار کیا گیا، آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ آپریشن میں گرفتار ملزمان سے 45کلوگرام دھماکا خیزمواد، اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔
مزید پڑھیں: ایف سی نےبلوچستان میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا
علاوہ ازیں سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے گاؤں ماچس میں آپریشن کرکے بڑی تعداد میں راکٹس، مشین گن رائفل، پستول اور دیگر اسلحہ برآمد کرلیا ہے ۔
مزید پڑھیں: بلوچستان: ایف سی پرحملہ‘ 3 شہید اہلکاروں کی نماز جنازہ
اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔