ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

کیا آئمہ بیگ اور شہباز شگری نے منگنی توڑ دی؟ افواہیں سرگرم

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کی معروف گلوکارہ آئمہ بیگ اور ان کے منگیتر شہباز شگری میں بریک اپ کی افواہیں سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر زور پکڑنے لگی ہیں۔

رپورٹس کے مطابق آئمہ بیگ اور شہباز شگری نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹا گرام پر سے ایک دوسرے کی تصاویر ڈیلیٹ کر دی ہیں جب کہ گلوکارہ نے اپنے منگیتر کو ان فالو بھی کر دیا ہے۔

آئمہ بیگ اور شہباز شگری نے گزشتہ سال منگنی کی تھی اور انسٹا گرام پر اس موقع کی تصاویر بھی شیئر کی تھیں تاہم اب وہ تصاویر دونوں کے انسٹا گرام اکاؤنٹ سے غائب ہیں۔

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی افواہوں پر دونوں کی جانب سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔

آئمہ بیگ گلوکاری کے میدان میں اپنا لوہا منوا چکی ہیں جب کہ اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے شہباز شگری ماڈلنگ کے ساتھ ساتھ اداکاری بھی کرتے ہیں۔

شہباز شگری کی شادی اداکارہ عائشہ لینیا سے ہوئی تھی تاہم ان کے درمیان جون 2018 میں طلاق ہوگئی۔

 

 

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں