تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

پاکستان کی سب سے بلند جھیل

پاکستان کا شمار حسین ترین قدرتی مناظرسے مالامال ممالک میں ہوتا ہے ‘ ایسا ہی ایک مقام کوہِ رش پری کے دامن میں واقع رش جھیل ہے جو کہ پاکستان کی بلند ترین جھیل ہے۔

وادی ہنزہ کے مدِمقابل نگر میں واقع رش جھیل نامی یہ حسین جھیل سطح سمندر سے4694 میٹر بلند ہے اور یہ دنیا کی پچیسویں بلند ترین جھیل ہے‘ کوہ ِ رش پری جس کے دامن میں یہ جھیل واقع ہے اس کی بلندی5098 میٹر ہے۔

اگر آپ اس جھیل تک پہنچنا چاہتے ہیں تو ٹریکنگ ہی واحد ذریعہ ہے جس میں کم از کم سات دن کا عرصہ درکار ہوتا ہے‘ آپ کو وادیٔ نگر اور ہوپر گلیشئر جیسے دشوار گزار راستوں سے گزرنا ہوگا اور اس راستے میں نگاہوں کو مہبوت کردینے والے مناظر آپ کے منتظر ہیں۔

کوہِ رش پری کے ارد گرد قدرت کے عظیم ترین شاہکار بکھرے پڑے ہیں کہیں نظر دوڑائیں تو آپ کو براڈ پیک نظر آئے گی‘ نظر پھیر کر دوسری جانب دیکھیں تو عظیم کے ٹو آپ کا استقبال کرے گی۔

آپ اگر اس حسین ترین مقام کی سیاحت کرنا چاہتے ہیں تو آسائشات کو ایک جانب رکھ کر تھوڑی مشقت اٹھانا پڑے گی کہ راستے میں کوئی لگژری ہوٹل نہیں اور کیمپنگ ہی رات گزارنے کا واحد ذریعہ ہے لیکن اس حسین ترین ماحول میں کیمپنگ کرنا انتہائی سحر انگیز ہے‘ ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے آپ آسمان کے بالکل ساتھ موجود ہیں اور ہاتھ بڑھا کر ستاروں کو چھو سکتے ہیں۔


اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگریہ خبر آپ کو پسند آئی ہے تو اسے اپنی فیس بک وال
پرشیئرکریں۔

Comments

- Advertisement -