تازہ ترین

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

روس نے اپنے ہی شہر پر بمباری کردی، خوفناک ویڈیو

روس نے غلطی سے یوکرین کے قریب اپنے ہی شہر پر بمباری کردی۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق رات گئے ایک روسی سوخوئی 34 سپرسونک جنگی طیارے نے غلطی سے یوکرین کے قریب بیلگوروڈ شہر میں بمباری کی جس کے نتیجے میں ایک دھماکا ہوا اور تین افراد زخمی ہو گئے۔

جائے دھماکا کی ویڈیو فوٹیج میں سڑک پر کنکریٹ کے ڈھیر، کئی تباہ شدہ کاریں اور ٹوٹی ہوئی کھڑکیوں والی عمارت کو دکھایا گیا ہے جب کہ ایک دکان کی چھت پر الٹی کار بھی دکھائی دے رہی تھی۔

بیلگوروڈ ریجن کے گورنر ویاچسلاو گلاڈکوف نے رات بھر ہنگامی حالت کا اعلان کیا اور کہا کہ مرکزی سڑکوں میں سے ایک پر 20 میٹر (65 فٹ) کا گڑھا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چار کاروں اور چار اپارٹمنٹ عمارتوں کو نقصان پہنچا۔ انہوں نے کہا کہ تین افراد زخمی ہوئے ہیں۔

روسی خبر رساں ایجنسی تاس نے وزارت دفاع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایک Su-34 سپرسونک لڑاکا بمبار نے غلطی سے فائر کر دیے تھے۔

Comments

- Advertisement -