ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

روس یوکرین سے اہم معاہدے کی توسیع پر رضامند

اشتہار

حیرت انگیز

روس نے خوراک کے عالمی بحران کو کم کرنے کے لیے یوکرین سے اناج کی برآمدات کے معاہدے میں 60 روز کی توسیع پر رضامندی ظاہر کردی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق روس نے یوکرین سے اناج کی برآمدات کے معاہدے میں 60 روزہ توسیع کرنے پر رضامندی ظاہر کر دی ہے۔ روس نے اصل معاہدے کی 120 دن کی مدت میں سے نصف کے لیے معاہدے کی توسیع پر اتفاق جنیوا میں کیا ہے۔

اس حوالے سے روس کا کہنا ہے کہ وہ نام نہاد بلیک سی گِرَین انیشیٹو میں توسیع کی مخالفت نہیں کرے گا جس کا مقصد خوراک کے عالمی بحران کو کم کرنا ہے۔

- Advertisement -

اقوام متحدہ کے وفد سے ملاقات کے بعد روسی ڈپٹی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ’بلیک سی انیشیٹو‘ کی مدت ختم ہونے کے بعد اس کی میعاد میں اضافے پر ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہے۔ تاہم اس مرتبہ توسیع صرف 60 دن کیلیے ہوگی اور مستقبل کے لائحہ عمل کا انحصار زبانی کلامی کے بجائے ہماری زرعی درآمدات کے عملی نارملائزیشن پر منحصر ہوگا۔

اپنے بیان میں انہوں نے مزید کہا کہ مذاکرات سے ایک بار پھر تصدیق ہو گئی ہے کہ کیف کو منافع پہنچانے کیلیے یوکرینی اشیا کی درآمدات بہت تیزی سے کرانے کی کوششیں کی جاتی ہیں تاہم روسی زرعی درآمدات پر اب بھی پابندیاں عائد ہیں۔

واشنگٹن، برسلز اور لندن کی جانب سے روس پر فرٹیلائیزر اور غذائی اشیا کی درآمد پر پابندیوں کے استثنیٰ پر عمل درآمد نہیں کیا جا رہا۔

دوسری جانب یوکرین نے متنبہ کیا کہ یہ اصل معاہدے سے “متصادم” ہے، تاہم اس نے روس کی تجویز کو مسترد نہیں کیا۔

واضح رہے کہ اقوام متحدہ اور ترکی کی ثالثی میں گزشتہ سال جولائی میں یوکرین سے اناج برآمدات جاری رکھنے کے معاہدے کی مدت رواں سال 18 مارچ کو ختم ہو جائے گی، معاہدے کے تحت اب تک 2 کروڑ 40 لاکھ ٹن سے زیادہ اناج بر آمد ہوا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں