بدھ, مارچ 26, 2025
اشتہار

روس اور یوکرین کے درمیان 2 اہم معاہدے طے پاگئے

اشتہار

حیرت انگیز

یوکرین جنگ بندی کی کوششوں میں اہم پیشرفت ہوئی ہے جس میں دونوں فریقین کے درمیان اہم معاہدے ہوئے ہیں۔

سعودی دارالحکومت ریاض میں ہونے والے مذاکرات میں روس اور یوکرین کے درمیان 2 اہم معاہدے طے پاگئے۔

اس حوالے سے وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ دونوں ملکوں نے بحیرہ اسود میں جہازرانی کی آزادانہ آمدورفت پر اتفاق کیا گیا ہے، توانائی کی تنصیبات سمیت اہم انفرااسٹرکچر کے تحفظ پر اتفاق ہوا ہے ان معاہدوں کے باعث عالمی منڈیوں تک سامان کی رسائی میں  مدد ملےگی۔

وائٹ ہاؤس نے مذاکرات کیلئے اچھے ماحول، مہمان نوازی پر سعودی ولی عہد کا شکریہ ادا کیا۔  گزشتہ روز ریاض میں روسی اور امریکی حکام میں بات چیت کے اگلے مرحلے کیلئے مذاکرات ہوئے۔

امریکی خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف نے ان مذاکرات کے نتیجے میں دوسری جنگ عظیم کے بعد یورپ کے مہلک ترین تنازع کے خاتمے کی امید ظاہر کی ہے، فوکس نیوز سے گفتگو میں انھوں نے کہا کہ ’’لگتا ہے روسی صدر پیوٹن امن چاہتے ہیں۔‘‘

انھوں نے کہا ہم سعودی عرب میں کچھ حقیقی پیش رفت دیکھنے جا رہے ہیں، اس سے دونوں ممالک کے درمیان بحیرہ اسود میں جنگ بندی ہوگی، اور یوں ہم قدرتی طور پر مکمل جنگ بندی کی جانب جائیں گے۔

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ روس اور امریکا سعودی عرب میں اپنے حکام کے درمیان ہونے والی بات چیت کے نتائج کا تجزیہ کر رہے ہیں، کریملن نے کہا کہ دونوں فریقوں نے اتفاق کیا تھا کہ بات چیت میں ممکنہ بحری جنگ بندی پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔ ترجمان دیمتری پیسکوف نے صحافیوں کو بتایا کہ دونوں ممالک کے وفود اپنے دارالحکومتوں کو واپس رپورٹ کر چکے ہیں، یہ وفود روس اور یوکرین کے درمیان بحیرہ اسود میں نیوی گیشن کے مسائل کے حل کے لیے کسی قسم کے معاہدے کے امکانات کا جائزہ لے رہے تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں